انگلینڈ کی بھارت میں پہلی شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں پریزیڈنٹ الیون نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو تین روزہ میچ میں آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پریزیڈنٹ ایلیون نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو بیالیس رن بنائے اور دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر اٹھاون رن بنا کر آسانی سے میچ جیت لیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے اننگز میں دو سو اڑتیس اور دوسری میں ایک سو اٹھاون رن بنائے۔ میچ کی خاص بات پریزیڈنٹ الیون کے بالر مناف پٹیل کی میچ میں دس وکٹیں ہیں۔ انہوں نے دوسری اننگز میں بتیس رن کے عوض پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انگلینڈ کی طرف سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سکور بیالیس رن میتھیو ہوگارڈ نے بنائے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو اٹھاون رن پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کے بیٹسمین کیون پیٹرسن کمر کی تکلیف کے باعث اس میچ میں نہیں کھیلے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے ناگپور میں شروع ہو رہا ہے۔ میچ سے پہلے انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان سمیت کئی کھلاڑی زخمی ہیں جس کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامناہے۔ پال کالنگوڈ کی کمر میں تکلیف ہے۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ٹریسکوتھک نجی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ واپس آ رہے ہیں۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر اب تک ہونے والے دونوں فرسٹ کلاس میچوں میں زیادہ سکور نہیں کر سکے۔ | اسی بارے میں ’انگلینڈ کورفتارپر انحصارکرناچاہیے‘ 17 February, 2006 | کھیل بھارت: نشریاتی حقوق فروخت17 February, 2006 | کھیل وارم اپ میچ انگلینڈ نےجیت لیا20 February, 2006 | کھیل گنگولی پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ23 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||