BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 February, 2006, 17:38 GMT 22:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرفارمنس سے پرامید ہوں: مناف

فاسٹ بالر مناف موسی پٹیل
نوجوان بھارتی فاسٹ بالر مناف موسی پٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف تین روزہ میچ میں دس وکٹ لینے کے بعد بھارتی ٹیم میں ان کا سلیکشن آسان ہو جائے گا۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر بڑودہ میں بورڈ پریزیڈنٹ الیون نے ایک تین روزہ میچ میں ایشیز سیریز کی فاتح ٹیم انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دیدی تھی۔ اس فتح میں کلیدی رول ادا کرنے والے بھارت کے بائیس سالہ فاسٹ بالر مناف موسی پٹیل نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ دس وکٹس لیے۔

میچ کے فوراً بعد بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’ویسے تو پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ میرے اس بہترین پرفارمنس کی وجہ دوسرے اور تیسرے میچ کے لیے مجھے سلیکٹ کیا جا سکتا ہے۔‘

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بالنگ کرتے وقت وہ نروس تھے تو مناف کا جواب نفی میں تھا۔ ’میں نروس ہرگز نہیں تھا، بلکہ جب بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے لیے میرا انتخاب ہوا تو میں بہت خوش ہوا۔‘

’میرے پاس لوگوں کو اپنی فاسٹ بالنگ سے متاثر کرنے کا بہترین موقع تھا اور اوپر والے کا شکر ہے کہ میں نے اس میچ میں دس وکٹ لیے۔‘ مناف نے انگلینڈ کے خلاف اکیانوے رنز دیکر نو اعشاریہ ایک کے اوسط سے دس وکٹ لیے۔

کرن مورے کی مدد
 میرے والدین، دو بہنوں اور دوستوں نے شروع کے دنوں میں میری بڑی ہمت افزائی کی۔ اس کے علاوہ کرن مورے نے مجھے قومی سطح پر متعارف کروایا۔
فاسٹ بالر مناف موسی پٹیل

تاہم انہیں اب تک کسی بھی بین الاقوامی میچ میں بھارت کی نمائندگی کا موقع نہیں ملا ہے۔ مناف کا موازنہ آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی اور پاکستان کے راولپنڈی اکسپریس سے کیا جاتا ہے۔

حالیہ دنوں میں وہ اکثر ایک سو چالیس کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے زیادہ تیم گیند ڈالنے لگے ہیں۔ جہاں تک ان کی لائن اینڈ لینتھ کا تعلق ہے تو اپنے کیریئر کے اوائل میں کثرت سے نو اور وائڈ بال پھینکنے والے مناف نے اس شعبے میں زبردست سدھار کیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف دونوں اننگز میں انہوں نے صرف چھ نو بال پھینکے۔

مناف بطور فاسٹ بالر اپنی تربیت کے پس پردہ اپنے والدین کے علاوہ سابق بھارتی وکٹ کیپر اور سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرن مورے کو ذمہ دار تصور کرتے ہیں۔ ’میرے والدین، دو بہنوں اور دوستوں نے شروع کے دنوں میں میری بڑی ہمت افزائی کی۔ اس کے علاوہ کرن مورے نے مجھے قومی سطح پر متعارف کروایا۔‘

’لیکن بعد میں چیننئی کے ایم آر ایف پیس فاؤنڈیشن میں مجھے اپنی بالنگ میں نکھار لانے کا حسین موقع ملا۔ اب میں اپنی بالنگ سے بہت خوش ہوں، تاہم اب بھی گیندوں کو دونوں جانب سوئنگ کروانے کی کوشش کر رہا ہوں۔‘

مناف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اب تک چوبیس میچوں میں اکیس کے اوسط سے اٹھاسی وکٹ لیے ہیں جس میں چار مرتبہ پانچ پانچ وکٹیں اور ایک مرتبہ دس وکٹیں حاصل کیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد