ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو ہرا دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے شہر احمد آباد میں چیمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ آخری اوور کی صرف تین گیندیں باقی تھیں اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیئے چار رنز درکار تھے جبکہ اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ لیکن سموئیل نے اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر میچ اپنی ٹیم کے نام کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں چندرپال اور ساروان کی نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اپنی اننگز کے چھیالیسویں اوور تک ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کافی مستحکم نظر آرہی تھی لیکن اوپر نیچے چار مزید وکٹیں گرنے سے میچ میں سنسی پیدا ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے چندرپال اور سی ایچ گائل نے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا۔ انڈیا کو پہلی کامیابی دسویں اوور میں اس وقت ملی جب گائل مناف پیٹل کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ انہوں نے سینتیس گیندوں میں 34 رنز بنائے۔ انڈیا کو دوسری کامیابی بائیسویں اوور میں ملی جب ہربھجن سنگھ کی گیند پر براوو ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔لیکن تب ویسٹ انڈیز کی ٹیم مضبوط پوزیشن میں تھی۔ اس سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا نے مقررہ پچاس اووروں میں 9 وکٹ کے نقصان پر کل 223 رنز بنائے۔ اگرچہ پہلی اننگز کے آخری اووروں میں مہیندر سنگھ دھونی نے چند قیمتی چھکے انڈیا کو مہیا کیے اور خود آخری اوور میں نصف سنچری مکمل کی تاہم میچ کے آغاز سے اختتام تک انڈیا کی وکٹیں یکے بعد دیگرے مسلسل گرتی رہیں۔ کپتان راہول ڈراوِڈ نصف سنچری بنانے کی اپنی کوشش میں ناکام رہے اور انہیں 49 رنز پر اکتیسویں اوور میں پویلین واپس ہونا پڑا۔ انہوں نے یہ رنز چار چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں میں بنائے۔ آج ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے پہلے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور ان کا یہ فیصلہ کامیاب ہوتا ہوا دکھائی دیا کیوں کہ انڈیا کے وکٹ مسلسل گرتے گئے۔ انڈیا کی جانب سے سچن تندولکر اور وریندر سہواگ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا لیکن ٹیم کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا رہا اور وریندر سہواگ کو چھٹے اوور میں اور عرفان پٹھان کو گیارہویں اوور میں پویلین لوٹنا پڑا۔ سچن تندولکر، جن سے کچھ امید بندھی ہوئی تھی، سترہویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ سچن نے پینتالیس گیندوں کی مدد سے کل 29 رنز بنائے اور انہیں براڈشا نے بولڈ کیا۔ عرفان پٹھان کے بعد کپتان راہول ڈراوِڈ میدان میں اترے جبکہ سچن کے پویلین جانے کے بعد یووراج سنگھ کریز پر آئے۔ کپتان لارا، جن کی اس میچ میں شمولیت کے بارے میں شک تھا، پیٹھ میں تکلیف کے باوجود کھیل رہے ہیں۔
ایک دن قبل انڈیا کے کپتان راہول ڈراوِڈ نے کہا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے ایک میچ پہلے ہی جیت لیا ہے اور ’اگر ہم ان کے دو یا تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرلیتے ہیں تو ان پر دباؤ بناسکیں گے۔ اور یہی ہم کرنا چاہیں گے۔‘ ادھر بدھ کے روز موہالی میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے گروپ ’بی‘ میچ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو شکست دیکر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی ٹیم امپائر: علیم ڈار، ڈی جے ہارپر |
اسی بارے میں برائن لارا: ویسٹ انڈیز کے نئے کپتان27 April, 2006 | کھیل ’کیویز‘ کے خلاف ٹیم کی تیاریاں24 October, 2006 | کھیل سری لنکا جنوبی افریقہ سے ہار گیا24 October, 2006 | کھیل جیتنے کی کوشش کرینگے: یونس 25 October, 2006 | کھیل پاکستان کی 51 رنز سے شکست25 October, 2006 | کھیل کنیریا کوکرکٹرز نے مبارکباد نہیں دی23 October, 2006 | کھیل سری لنکن سیریز: سچن کی واپسی 20 July, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||