BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 October, 2006, 02:14 GMT 07:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیتنے کی کوشش کرینگے: یونس
نیوزی لینڈ کے کیپٹن سٹیفن فلیمنگ
نیوزی لینڈ کے کیپٹن سٹیفن فلیمنگ ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ حیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سیمی فائنل میں جانے کے لیے مسلسل جیت کے علاوہ کسی بات پر انحصار نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا ہے وہ یہ معاملہ تیسرے یعنی اس کے بعد کے میچ پر چھوڑنا نہیں چاہتے اور کوشش کریں گے کہ اس میچ میں دو پوئنٹ حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس پر یقین نہیں رکپتے کہ ایک پوائنٹ یہاں سے اور ایک وہاں سے مل جائے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔ اس کے بر خلاف وہ چاہیں گے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں۔

یونس خان نے کہا کہ ان کی ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہار یا جیت ٹیم اچھا کھیل کھیلنے کی کوشش کرے گی اور انہوں نے ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں رکھا کہ میچ جیتنا ہی ضروری ہے کیونکہ وہ کیپٹن ہیں۔

مہالی میں ہونے والا میچ نیوزی لینڈ کے کیپٹن سٹیفن فلیمنگ کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ وہ ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہے ہیں۔

اس میچ کے ساتھ ہی وہ پہلے کیپٹن ہونگے جس نے کسی ٹیم کی ایک روزہ میچوں میں ایک سو چورانوے بار قیادت کی ہو گی لیکن فلیمنگ کہتے ہیں کہ ریکارڈ سے زیادہ خوشی انہیں جیت سے ہوگی کیونکہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیئے انہیں جیت ہی کی ضرورت ہے۔

پاکستان ان کی اس خوشی پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کرے گا اور یوں بھی ان کی ٹیم پر دباؤ ہے کیونکہ اگر وہ یہ میچ ہار گئے تو ان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات بہت کم ہو جائیں گے۔

مہالی کی وکٹ
 مہالی میں اوس پر قابو پانے کے لیے گھاس پر ایک خاص قسم کا کیمیکل جھڑکا جائے گا لیکن مہالی کی وکٹ عام طور پر تیز ہوتی ہے اور اس پر بال اچھلتی ہے

پاکستان کے کوچ نے بھی فلیمنگ کی بطور کپتان تعریف کی ہے اور انہیں ایک بہترین کپتان قرار دیا ہے۔

مہالی میں اوس پر قابو پانے کے لیئے گھاس پر ایک خاص قسم کا کیمیکل جھڑکا جائے گا لیکن میدان کے بیچوں بیچ وکٹ کو دیکھ کر نیوزی لینڈ کے تیز رفتار بالر شین بونڈ یقیناً مسکرا رہے ہوں گے۔ مہالی کی وکٹ عام طور پر تیز ہوتی ہے اور اس پر بال اچھلتی ہے۔

مہالی سے بی بی ہندی کے مانک گپتا کہتے ہیں کہ اس صورت میں شین بونڈ کو یقیناً ان کا نام اور کام یاد دلانے کی کوئی ضروری نہیں ہو گی

نیوزی لینڈ کی ٹیم:

سٹیفن فلیمنگ (کپتان)، ناتھن اسٹل، شین بونڈ، جیمز فرینکلن، پیٹر فولٹن، مارک گلیسپی، برینڈن میک کولم، ہمیش مارشل، کیلی ملز، جیکب اورم، جیتن پٹیل، سکوٹ سٹائرس، ڈینئل ویٹوری اور لیو ونسیٹ۔

پاکستان کی ٹیم:

یونس خان (کپتان)، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، کامران اکمل، راؤ افتخارانجم، عمران فرحت، عمر گل، محمد حفیظ، فیصل اقبال، شعیب ملک، رانا نویدالحسن، عبدالرزاق، عبدالرحمن اور محمد یوسف۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد