سری لنکانے نیوزی لینڈ کو ہرادیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں کھیلے گیے چیمپیئنزٹرافی کے گروپ بی کے ایک میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کوسات وکٹ سے ہرا دیا۔ موتھیا مرلی دھرن کی خطرناک گیند بازی کے آگے نیوزی لینڈ کی ٹیم محض 165 رنز پر بکھر گئی۔ مورلی تھرن نے 32 رنز دیکر چار اہم وکٹ لیئے۔ سری لنکا کے سامنے نیوزی لینڈ نے 166 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے سری لنکا کی ٹیم نے 36 اوور میں محض تین وکٹ کھو کرحاصل کرلیا ۔ سری لنکا کی طرف سے اپل تھرنگا نے 56 جبکہ جیا وردھنا نے 48 رنز بنایے۔ ان دنوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیئے 89 رنز کی شراکت کی۔ جیا سوریہ نے 20 رنز کی شراکت کی۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے گیند بازی کی جس میں موتھیا مورلیتھرن نے چار وکٹ لیےجبکہ جیہ سوریہ اور ملنگا نے دو دو وکٹ لیے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ میں 49 اوور اور دو گیندوں میں ساری وکٹ کھو کر صرف 165 رنز بنا سکی جب ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کی یہ حکمت عملی کسی کام نہ آ سکی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے زیادہ تر بیٹس مین اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ صرف ڈینیل وٹوری نے اپنا وکٹ کھوئے بغیر 46 رنز بنائےلیکن ان کی محنت کام نہ آ سکی۔ | اسی بارے میں ویسٹ انڈیز کی شاندار کامیابی08 October, 2006 | کھیل انڈیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا15 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا18 October, 2006 | کھیل پاکستان سری لنکا سکور کارڈ17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||