انڈیا نے انگلینڈ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جے پور میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انڈیا نےانگلینڈ کو چار وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ انگلینڈ نے انڈیا کو میچ جیتنے کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا تھا جواس نے انتیس اعشاریہ تین اوروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم سینتیس اوروں میں صرف 125 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انڈیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں وریندر سہواگ 9، عرفان پٹھان 19، راہول ڈریوڈ 4، سچن تندولکر35، اور مہندر دھونی نے سات رنز بنائے۔ سریش رائنا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔یوراج سنگھ اور ہربجھن سنگھ ناٹ آؤٹ بیٹسمین رہے۔ انگلینڈ کے میڈیم فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن، سٹیو ہارمیسن اور ڈیریمپل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا کی طرف سے محمد مناف موسیٰ پٹیل اور رمیش پوار نے تین تین ، عرفان پٹھان نے دو اور ہربھجن سنگھ نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ آخری کھلاڑی جیمز اینڈرسن رن آؤٹ ہوئے۔ پال کالنگوڈ نے سب سے زیادہ اڑتیس اور پیٹرسن نے ستائیس رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو سٹراس اور این بیل نے بیٹنگ شروع کی ۔این بیل آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔مناف پٹیل نے این بیل اور مائیکل یارڈی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ عرفان پٹھان نے اینڈریو فلنٹاف کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے کپتان اینڈریو فلنٹاف نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کر کے خود تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیئے آئے لیکن کوئی رن بنائے بغیر عرفان پٹھان کا نشانہ بنے۔ بھارت کی ٹیم: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، راہول ڈریوڈ، یوراج سنگھ، رائینا، دھونی، عرفان پٹھان، رمیش پوار، ہربجن سنگھ، اجیت اگاکر اور مناف پٹیل۔ انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، این بیل، اینڈریو فلنٹاف، کیون پیٹرسن، پال کولنگوڈ، مائیکل یارڈی، ڈیریمپل، کرس ریڈ، ساجد محمود، سٹیو ہارمیسن، اینڈرسن۔ | اسی بارے میں ’انڈیا کھلاڑیوں کے تحفظ کویقینی بنائے‘11 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز کی شاندار کامیابی08 October, 2006 | کھیل ہار کا سلسلہ روکنے کی کوشش29 August, 2006 | کھیل انڈیا پانچ ایک سے سیریزجیت گیا15 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||