انڈیا پانچ ایک سے سیریزجیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کےساتویں اور آخری ایک روزہ میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ انڈیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ اووروں میں دو سو اٹھاسی رن بنائے۔ انڈیا نے تین وکٹوں کے نقصان پر پچاسویں اوور میں مطلوبہ ہدف پورا کر دیا۔ انڈیا کی طرف سے اوپنر کپتان راہول ڈراوڈ نے انہتر اور آر اوتھپا نے چھیاسی رن بنائے۔ دونوں کے درمیان ایک سو چھیاسٹھ رن کی شراکت ہوئی۔ اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے یوراج سنگھ اور سریش راینا کے درمیان بھی ایک سو رن سے زیادہ شراکت ہوئی۔ میچ میں کالنگ وڈ نے اپنے کیریر کے دو ہزار رن اور یوراج نے چار ہزار رن پورے کیے۔ انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ رن پائٹرسن اور پال کانگوڈ نے بنائے۔ دونوں کا سکور چونسٹھ تھا۔ گرینٹ جونز نے ترپن رن بنائے۔ انڈیا کی طرف سے سریسانتھ نے پچپن رن کے عوض چھ کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انڈیا نے اس میچ میں نائب کپتان وریندر سہواگ اور محمد کیف کو ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ وریندر سہواگ کچھ عرصے سکور نہیں کر پا رہے تھے۔سہواگ کی جگہ اے آر اوتھاپا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ مہندر دھونی بھی اس میچ میں شامل نہیں کیے گئے اور ان کی جگہ نئے وکٹ کیپر دنیش کارتھک نے وکٹ کیپنگ کی۔ انگلینڈ نے آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف کو اس میچ میں شامل نہیں کیا اور اینڈریو سٹراس نے کپتانی کے فرائض انجام دیے۔ فاسٹ بولر میتھو ہوگارڈ کو بھی ٹیم میں شامل نہیں تھے اور ان کی جگہ کبیر علی کو کھیلنے کا موقع ملا۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈیا کی ٹیم | اسی بارے میں انڈیانے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا28 March, 2006 | کھیل انڈیا نے دوسرا میچ بھی جیت لیا31 March, 2006 | کھیل بھارت نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا03 April, 2006 | کھیل انڈیا نے ون ڈے سیریز جیت لی06 April, 2006 | کھیل گوہاٹی: بارش کے باعث میچ منسوخ 09 April, 2006 | کھیل ’بےچینی صحیح، اشتعال جائز نہیں‘09 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||