انڈیا نے دوسرا میچ بھی جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرید آباد میں انڈیا اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں دو، صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انڈیا نے227 رن کا مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سریش رائنا کو ان کی شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انڈین اننگز کی خاص بات مہندر دھونی اور سریش رائنا کی عمدہ پارٹنرشپ تھی۔ ان دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو اٹھارہ رن بنائے۔ سریش رائنا اپنے ون ڈے کیرئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 81 رن پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دھونی 38 رن بنا کر فلنٹاف کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مہندر دھونی کو فلنٹاف نے بولڈ کیا۔ یوراج سنگھ بلیک ویل کا نشانہ بنے جبکہ محمد کیف لیئم پلنکٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انڈیا کی جانب سے گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے اننگز کا آغاز کیا اور وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔ جب انڈیا کا سکور 61 پر پہنچا تو سہواگ 26 رن بنا کر این بلیک ویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ مجموعی سکور میں صرف نو رن کے اضافے کے بعدگوتم گمبھیر بھی جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ بہتّر کے مجموعی سکور پر کپتان راہول ڈراوڈ کو کالنگ وڈ نے رن آؤٹ کر دیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ایک ’سلو‘ وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم پچاسویں اوور کی پانچویں گیند پر دو سو چھبیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن 71 اور اوپنر اینڈریو سٹراس 66 رن کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ انڈیا کی جانب سے رمیش پوار اور سریسانتھ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی باری میں انڈین فیلڈروں کی خراب فیلڈنگ کی بدولت انگلش اوپنروں اینڈریو سٹراس اور میتھیو پرائر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں چھیاسٹھ رن بنائے۔ انڈین فیلڈروں نے ان دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کے کئی مواقع ضائع کیے۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ سولہویں اوور میں گری جب پرائر تینتیس کے انفرادی سکور پر ہربھجن سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اگلے ہی اوور میں اویس شاہ بغیر کوئی رن بنائے رمیش پوار کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔
سٹراس اور کیون پیٹرسن کے درمیان تیسری وکٹ کے لیئے چونسٹھ رن کی شراکت ہوئی اور جب انگلینڈ کا سکور 135 پر پہنچا تو اینڈریو سٹراس نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 کے انفرادی سکور پر بولڈ ہو گئے۔ انہیں بھی پوار نے آؤٹ کیا۔ انگلش کپتان اینڈریو فلنٹاف بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف پانچ رن بنا کر سٹمپ ہوگئے۔ ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود کیون پیٹرسن نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور اپنی اکہّتر رنز کی اننگز کے دوران انہوں نے سر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رن مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ پیٹرسن نے یہ کارنامہ 27 میچوں میں اکیس اننگز کے دوران چھیاسٹھ کی اوسط سے سر انجام دیا۔ اس دوران انہوں نے تین سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں بھی بنائیں۔
انڈیا کی جانب سے رمیش پوار اور سریسانتھ نے تین، تین جبکہ عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ انڈیا نے اس میچ کے لیئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور آر پی سنگھ کی جگہ رمیش پوار کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دہلی میں ہوا تھا جس میں انڈیا نےانگلینڈ کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت کی ٹیم میں راہول ڈراوڈ (کپتان) وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، یوراج سنگھ، محمد کیف، مہندر دھونی، سریش رائنا، عرفان پٹھان، سریسانتھ، ہربھجن سنگھ اور رمیش پوار شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اینڈریو فلنٹاف ( کپتان) اینڈریو سٹراس، اویس شاہ، میتھیو پرائر، کیون پیٹرسن، پال کالنگ وڈ، گیرئنٹ جونز، ایئن بیل، لیئم پلنکٹ، کبیر علی اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں انڈیانے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا28 March, 2006 | کھیل انگلینڈ نےانڈیا کو شکست دے دی22 March, 2006 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل جونز، ٹریسکوتھک سیریز سے باہر07 March, 2006 | کھیل انگلینڈ کی بھارت میں پہلی شکست 25 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||