BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 28 March, 2006, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیانے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا

اویس شاہ کو عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔
اویس شاہ کو عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔
انڈیا نےانگلینڈ کو ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 39 رنز سے شکست دے دی ہے۔انڈیا نے برطانوی ٹیم کو 204 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا لیکن انگلینڈ کی ساری ٹیم 38.4 اوورز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔ انہوں نے 31 رنز دیکر پانچ وکٹیں لیں۔

اسٹراس بغیر کوئی رن بنائے پٹھان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ان کا کیچ دھونی نے لیا تھا جبکہ اویس شاہ کوبھی پٹھان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد ایم جے پرائر کو ہربھجن کی گیند پر گوتم گمبھیر نے کیچ کر لیا۔ اس وقت انکا ذاتی اسکور 31 گیندوں پر 22 رنز تھا۔ اور انگلینڈ کا اسکور 57 رنز تھا۔

انگیلنڈ کا اسکور 117 رنز تک پہنـچتے ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ۔ پیٹرسن کو یوراج کی گیند پر گمبھیر نے کیچ کیا جبکہ فلنٹاف کو ہربھجن سنگھ نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

پیٹر سن نے نو چوکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے جبکہ فلنٹاف نے 37 گیندوں میں 41 رنز بنائے تھے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

اس کے بعد انگلینڈ کا اسکور 120 سے 142 تک پہنچنے تک اسے چار وکٹوں کا نقصان ہو چکا تھا۔ جونز ، بلیکول ، کالنگوڈ اور کبیر علی آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ کبیر علی اور جونز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ دلی میں کھیلے گئے اس میچ میں انگینڈ کے کپتان اینڈریو فلنٹاف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہندوستان کی ٹیم شروع میں ہی مشکل کا شکار ہو گئی تھی۔ وریندرسہواگ صرف سات رن بناکراینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد گوتم گمبھیر اور کپتان راہول ڈراوڈ نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی لیکن کبیر علی نےگمبھیر کوآؤٹ کردیا۔

اسکے بعد یواراج سنگھ بھی کبیر علی کی ایک گیندپر جلد ہی بولڈ ہوکرپویلین واپس پہنچ گئے۔ محمد کیف سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ اگرچہ اس دوران راہول ڈراوڈ نے ایک جانب سے مورچہ سنبھالے رکھا لیکن 34 رن بنا کر وہ بھی بولڈ ہوگئے۔

اسکے بعد سریش رینا اور مہندر سنگھ دھونی نے اننگز سنبھالی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ رن ریٹ بہت کم ہوگیا تھا اور اسے تیز کرنے کی کوشش میں وہ بھی پولین واپس پہنچ گئے۔

اسکے بعد تو پھر ایک کھلاڑی آنےاور دوسرے کے جانے کا سلسلہ چل پڑا اور پوری ٹیم 4۔46 اورز میں ہی آؤٹ ہوگئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔

بھارت کی ٹیم میں راہل ڈراوڈ (کپتان) وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، یواراج سنگھ، محمد کیمف، ایم ایے دھونی، سریش رینا، عرفان پٹھان، سری سنتھ، ہری بھجن سنگھ اور رودرا پرتاپ سنگھ شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اینڈریو فلنٹاف ( کپتان) اینڈریو اسٹورٹس، اویس شاہ، میٹ پریئور، کیون پٹریسن، پال کولنگوڈ، کرینٹس جونز، ایئن بیل، لیام پلنکٹ، کبیر علی اور جیمزاینڈرسن پر مشتمل ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد