جونز، ٹریسکوتھک سیریز سے باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کھلاڑی سائمن جونز گھٹنے کی چوٹ کے باعث انڈیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ کوچ ڈنکن فلیچر نے کہا کہ مارکوس ٹریسکوتھک بھی، جو نجی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا چکے ہیں، اب اس سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ یہ ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں گے اور شاید وہ ون ڈے سیریز بھی نہ کھیل پائیں‘۔ تاہم بیٹسمین کیون پیٹرسن کو کہنی کے ایکسرے کے بعد کھیلنے کے لیے اجازت مل گئی ہے۔ فلیچر نے کہا کہ تاحال اینڈریو فلنٹوف ہی ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ اتوار کے روز انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ناگپور میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ اگلا ٹیسٹ جمعرات سے موہالی میں ہو رہا ہے۔ تیسرا ٹیسٹ ممبئی میں ہو گا۔ اس کے بعد اٹھائیس مارچ سے پندرہ اپریل تک سات ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ ہفتے سائمن جونز بایاں گھٹنا مڑ جانے کے باعث زخمی ہو گئے تھے اور انہیں وطن واپس لوٹنا پڑا تھا۔ |
اسی بارے میں ناگپور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا05 March, 2006 | کھیل ایلسٹر کک کی شاندار سنچری04 March, 2006 | کھیل محمد کیف سینچری مکمل نہ کر سکے03 March, 2006 | کھیل وان اور جونز کی وطن واپسی27 February, 2006 | کھیل انگلینڈ کی بھارت میں پہلی شکست 25 February, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||