ایلسٹر کک کی شاندار سنچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ناگپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر دو سو تراسی رن بنا لیے ہیں اور اس طرح اسے بھارت پر تین سو ترّپن رن کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک شاندار سنچری بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیئے کالنگ وڈ آئے ہیں۔ کک نے پہلی اننگز میں بھی نصف سنچری بنائی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے اینڈریو سٹراس اور ایلسٹر کُک نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا اور دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اینڈریو سٹراس تھے جو عرفان پٹھان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ این بیل صرف2 رن بنا کر عرفان پٹھان کا دوسرا شکار بنے۔ کیون پیٹرسن نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 87 رن بنا کر انیل کمبلے کی گیند پر کیچ ہوئے۔
اس سے قبل انڈیا کی پوری ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے تین سو ترانوے رنز کے جواب میں تین سو تئیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کے میتھیو ہوگارڈ نے سریسانتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا اور اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کر لیں۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے لیے مونٹی پنیسر نے دو جبکہ فلنٹاف اور ہارمیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ سکور محمد کیف نے کیا جنہوں نے اکیانوے رن بنائےجبکہ وسیم جعفر نے اکیاسی رن بنائے۔ تیسرے دن انگلینڈ کے بولروں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بھارت کے سات کھلاڑیوں کو صرف 217 کے سکور پر پویلین بھیج دیا تھا لیکن بعد میں محمد کیف اور انیل کمبلے نے سو سے زیادہ رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کی خاص بات پال کالنگ وڈ کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے ایک سو چونتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ | اسی بارے میں انگلینڈ ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا25 February, 2006 | کھیل انگلینڈ ٹیم، اویس شاہ کی شمولیت27 February, 2006 | کھیل وان اور جونز کی وطن واپسی27 February, 2006 | کھیل انگلینڈ کی بھارت میں پہلی شکست 25 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||