وان اور جونز کی وطن واپسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان اور فاسٹ بالر سائمن جونز زخمی ہونے کی وجہ سے بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے بھارت کے شہر ناگپور میں کھیلا جار ہا ہے۔ یہ دونوں کھلاڑی گھٹنے میں تکلیف کے سبب انگلینڈ واپس آ رہے ہیں۔ وان کے دائیں گھٹنے میں تکلیف ہے اور انہوں نے دسمبر 2005 میں اس کا آپریشن بھی کرایا تھا۔ پیر کو پریکٹس سیشن کے دوران سائمن جونز کا بایاں گھٹنا مڑ گیا جبکہ اس سےقبل وہ کہنی کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ جونزگیند کروانے کے دوران زمین پرگر پڑے تھے اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
وان کی واپسی کے بعد دورۂ بھارت کے دوران اینڈریو فلنٹاف برطانوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ سائمن جونز کے ان فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں لیئم پلنکٹ کی شمولیت یقینی نظر آتی ہے مگر وہ بھی ایڑی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اس وقت مشکل حالات کا شکار نظر آتی ہے کیونکہ ٹیم کے نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک نجی وجوہات کی بناء پر پہلے ہی وطن واپس جا چکے ہیں۔ زخمی کھلاڑیوں کی جگہ لینے کے لیے انگلینڈ اے ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو بھارت بلایا گیا ہے۔ فاسٹ بالر جیمس اینڈرسن اور بلے باز اویس شاہ اور الیسٹر کک بھارت پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک کے بارے میں یقین ہے کہ انہیں اس مرتبہ ٹیسٹ کیپ ملے گی اور وہ اینڈریو سٹراس کے ساتھ اوپننگ پارٹنر کے طور پر شامل ہوں گے۔ | اسی بارے میں ہم جارحانہ کھیل کھیلیں گے: وان07 September, 2005 | کھیل وان آؤٹ، ٹریسکوتھک کپتان10 November, 2005 | کھیل مائیکل وان، فٹ ہونے کیلیے پرامید12 November, 2005 | کھیل وان فیصل آباد ٹیسٹ کھیلیں گے19 November, 2005 | کھیل مائیکل وان کی وطن واپسی04 December, 2005 | کھیل وان ایک روزہ میچوں سے باہر06 December, 2005 | کھیل ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے: وان17 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||