BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 November, 2005, 14:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وان فیصل آباد ٹیسٹ کھیلیں گے
وان تیسرے نمبر پر ہی کھیلیں گے
وان تیسرے نمبر پر ہی کھیلیں گے
اتوار سے شروع ہونے والے فیصل آباد ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کو فِٹ قرار دیا گیا ہے۔ گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے وہ ملتان ٹیسٹ نہیں کھل سکے تھے۔

وان نے کہا: ’گزشتہ ہفتے تو مجھے لگ رہا تھا کہ یہ ٹور میرے لیے اب ختم ہوچکا، لیکن اچھی بات ہے کہ حالات نے کروٹ لی ہے۔‘

فیصل آباد ٹیسٹ کے بارے میں وان نے کہا کہ اتوار کے روز ٹاس جیتنا نتیجہ خیز ثابت ہوسکتا ہے۔ ’ٹاس جیتنا اور اچھی شروعات کل اہم ثابت ہوں گے۔ ہم پاکستان پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔‘

وکٹ پر گھاس زیادہ ہے جو زیادہ رنز بنانے کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ سِیم بولروں کے لیے یہ وکٹ مشکل ہوگی، لہذا شائقین کی زیادہ تر توقعات پاکستانی سپنر دانش کنیریا سے وابسطہ ہوں گی۔

وان نے دانش کنیریا کے بارے میں کہا: ’وہ اچھے بولر ہیں، ہمیں معلوم تھا کہ ملتان ٹیسٹ کے آخری دن وہ ہمارے لیے کچھ مشکل پیدا کریں گے۔‘

ٹاس اہم ثابت ہوگا
 ٹاس جیتنا اور اچھی شروعات کل اہم ثابت ہوں گے۔ ہم پاکستان پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں۔
مائیکل وان

اپنی چوٹ کے بارے میں انہوں نے کہا: ’اگر میں کھیلتا ہوں تو تھوڑا رِسک تو ہے لیکن میں یہ رِسک لینے کے لیے تیار ہوں۔‘

کپتان وان نے کہا: ’میں اپنے گھٹنے میں کچھ محسوس تو کرسکتا ہوں لیکن یہ ہفتہ میرے لیے اچھا رہا ہے اور یہ گیم میں کھونا نہیں چاہتا۔‘

وان نے مزید کہا: ’اہم بات یہ ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میں یہ ٹیسٹ کھیل سکوں گا۔ گزشتہ چند دنوں میں ہم نے کافی کوشش کی ہے۔‘

کپتان نے انگلینڈ ٹیم کے ڈاکٹر کرک رسل کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’میرے گھٹنے کو ٹھیک کرنے کے لیے انہوں نے دن رات کافی محنت کی ہے۔‘

’مجھے خوشی ہے کہ میں پھر سے کھیلوں گا کیوں کہ مجھے میچ دیکھنا پسند نہیں لگا۔‘ خیال کیا جاتا ہے کہ وان تیسرے نمبر پر ہی کھیلیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو اور ٹیسٹ کھیلے جانے والے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ پاکستان نے جیت لیا تھا۔

اسی بارے میں
مائیکل وان زخمی ہوگئے
07 November, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد