BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 November, 2005, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیلڈنگ پالیسی، مسئلہ ہو سکتا ہے
مائیکل وان
’میرے نزدیک یہ سپورٹس مین شپ نہیں بلکہ میری چالاکی تھی‘
اگر برطانوی کپتان مائیکل وان فیلڈنگ کی تبدیلی کے حوالے سے اپنی اسی حکمتِ عملی پر قائم رہے جو انہوں نے پیٹرنز الیون کے خلاف میچ میں اپنائی تھی تو گیٹنگ۔رانا تنازعے کی یاد تازہ ہو سکتی ہے۔

پیٹرنز الیون کے خلاف میچ کے آخری دن مائیکل وان نے متعدد بار سلپ میں فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی کو اس وقت لیگ سلپ میں بھیج دیا تھا جبکہ گیند بالر کے ہاتھ سے نکل چکی تھی۔

میچ کے اختتام پر وان کا کہنا تھا کہ ’میرے نزدیک یہ سپورٹس مین شپ نہیں بلکہ میری چالاکی تھی۔ جیسے ہی بال نکلی، میں نے بہت تیزی سے حرکت کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر کوئی کھلاڑی سوئیپ کرتا ہے تو یہ ایک آپشن ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ ہم اسے ٹیسٹ میچوں میں استعمال کر سکتے ہیں یا نہیں‘۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کرکٹ کے قانون نمبر41 سے ناواقف ہیں جس کے مطابق اس حالات میں کسی بھی فیلڈر کی جانب سے قابلِ ذکر حرکت جائز نہیں۔

یاد رہے کہ ایسی ہی ایک حرکت کی وجہ سے انگلینڈ کے سنہ 1987 کے دورہ پاکستان میں امپائر شکور رانا اور برطانوی کپتان مائیک گیٹنگ کے بیچ تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مائیک گیٹنگ نے فیصل آباد ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ میں ایسی ہی تبدیلی کی تھی جس کی وجہ سے امپائر شکور رانا نے کہا تھا کہ وہ دھوکہ دہی کی کوشش کر رہے ہیں۔

تلخ کلامی کے بعد شکور رانا نے گیٹنگ کی جانب سے معذرت کیے جانے تک میچ دوبارہ شروع کرانے سے انکار کر دیا تھا اور اس میچ کا ایک دن کا کھیل اس جھگڑے کی نذر ہو گیا تھا۔

66فیصل آباد تنازع
آخر مائیک گیٹنگ کو معافی مانگنا پڑی
66ناخوشگوار واقعات
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی ادریس بیگ سے بدتمیزی
6668۔69 کرکٹ سیریز
انگلینڈ کا دورہ کراچی بلوے کے باعث ختم ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد