مائیکل وان کپتان نہیں ہوں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان گھٹنے کی تکلیف کے سبب ہفتے سے شروع ہونے والے ملتان ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی جگہ نائب کپتان مارکس ٹریسکوتھک قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے میڈیا افسر اینڈریو والپول نے بتایا ہے کہ مائیکل وان کی فٹنس پر نظر رکھی جارہی ہے وہ فی الحال ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ پہلے ٹیسٹ میں ان کی جگہ مارکس ٹریسکوتھک ٹیم کی قیادت کرینگے۔ وان کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں بقیہ دورے میں بھی مارکس ٹریسکوتھک قیادت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ٹریسکوتھک اس سے قبل گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ِخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی کپتانی کرچکے ہیں اس میچ میں بھی انہیں یہ موقع مائیکل وان کے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ملا تھا۔ ٹریسکوتھک کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی یادیں ابھی تازہ ہیں اور اتفاق سے انہیں دوبارہ یہ ذمہ داری ملی ہے جس کے لیے وہ تیار ہیں۔ اپنے ملک کی قیادت کرنا کسی بھی کرکٹر کے لیے باعث اعزاز ہے۔ مائیکل وان نے31 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی ہے جن میں سے19 ٹیسٹ جیتے ہیں صرف5 میں شکست ہوئی ہے اور7 ڈرا ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں مائیکل وان زخمی ہوگئے07 November, 2005 | کھیل وان ٹیم کے ساتھ لیکن کک کی طلبی09 November, 2005 | کھیل اسپنرز پرانحصار نہیں: انضمام 08 November, 2005 | کھیل کرکٹ: کون کون پاکستان آرہا ہے؟08 November, 2005 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||