وان ٹیم کے ساتھ لیکن کک کی طلبی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل وان کے ان فٹ ہونے کے سبب ایسکس کے بیس سالہ بیٹسمین الیسٹر کُک کو پاکستان طلب کرلیا گیا ہے۔ تاہم مائیکل وان بدستور ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا افسر اینڈریو والپول کے مطابق وان کی میڈیکل رپورٹس کا پاکستان اور انگلینڈ میں جائزہ لیا جارہا ہے۔ فی الحال پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ انگلش سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پہلے سے اعلان کردہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر کبیر علی اور آف اسپنر شان یوڈیل کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوڈیل پہلے ہی ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ دونوں کو ان فٹ سائمن جونز اور کرس ٹریملیٹ کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں مائیکل وان زخمی ہوگئے07 November, 2005 | کھیل دانش کنیریا کا ’پراسرار ہتھیار‘08 November, 2005 | کھیل فیلڈنگ پالیسی، مسئلہ ہو سکتا ہے04 November, 2005 | کھیل ’فیلڈنگ قانون کی وضاحت کریں‘06 November, 2005 | کھیل وان کی ٹیم زخمی بچوں کے پاس گئی28 October, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||