’فیلڈنگ قانون کی وضاحت کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان کی جانب سے بولر کی گیند بیٹسمین تک پہنچنے سے پہلے ہی فیلڈنگ میں تبدیلی کے معاملے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کی ہے۔ باب وولمر کا کہنا ہے کہ ضروری ہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل صورتحال واضح کر دی جائے تاکہ کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو۔ باب وولمر چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل میچ ریفری اور امپائرز کے ذریعے اس قانون کی مکمل وضاحت کردی جائے۔ پنڈی کے سہ روزہ میچ میں جب ایشلے جائلز اشعر زیدی کو بولنگ کر رہے تھے تو سلپ میں کھڑے ہوئے انگلش کپتان مائیکل وان دو مرتبہ گیند بیٹسمین تک پہنچنے سے قبل ہی اپنی پوزیشن چھوڑتے ہوئے لیگ سلپ کی جانب چلے گئے تھے۔ جب میچ کے بعد مائیکل وان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یہ ماننے سے انکار کردیا کہ انہوں نے ایسا کرکے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ ان کے نزدیک یہ ان کی ذہانت یا چالاکی تھی۔ کرکٹ کے قانون1۔47 میں یہ درج ہے کہ کوئی بھی فیلڈرگیند بیٹسمین تک پہنچنے سے قبل اپنی فیلڈ پوزیشن تبدیل نہیں کرسکتا۔ یاد ر ہے کہ سنہ 1987 میں جب انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تھی تو فیلڈر کو اپنی پوزیشن بولر کی گیند بیٹسمین تک پہنچنے سے قبل ہی تبدیل کرانے پر مائیک گیٹنگ کو امپائر شکور رانا کی وارننگ سننی پڑی تھی جس پر وہ ان سے الجھ پڑے تھے۔ |
اسی بارے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان28 October, 2005 | کھیل فیلڈنگ پالیسی، مسئلہ ہو سکتا ہے04 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||