ہم جارحانہ کھیل کھیلیں گے: وان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں دفاعی کھیل نہیں کھیلے گی۔ انگلینڈ آخری ٹیسٹ میچ برابر کرنے کی صورت میں سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت جائے گا۔ وان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے سیریز کا ہر میچ جیتنے کے لیے کھیلا ہے اور وہ آخری میچ میں بھی ایسا ہی کریں گے۔ اوول میں کھیل جانے والے آخـری میچ میں انگلینڈ کی ٹیم فاسٹ بالر سائمن جونز کے بغیر میدان میں اترے گی۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ سائن جونز کی جگہ انگلینڈ فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کی جگہ آل راؤنڈر پال کولنگوڈ کو کھلائےگا جس کافائدہ آسٹریلیا کو ہوگا۔ پونٹنگ کا کہنا تھا کہ کولنگوڈ کو کھلانے کی صورت میں اینڈریو فلنٹاف، ہارمیسن اور میتھیو ہوگارڈ پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ مائیکل وان کا کہنا ہے کہ پانچ بالر ٹیم میں شامل کرنا جارحانہ حکمت عملی ہو گی لیکن ایک بیٹسمین زیادہ ٹیم میں شامل کرنا بھی اتنا ہی جارحانہ فیصلہ ہو گا۔ وان نے کہا کہ بالروں سے زیادہ اوور کروانا تشویش کی بات نہیں ہوگی کیونکہ انگلینڈ اور ویلز کے کرکٹ بورڈ نے منگل کو شہر میں فتح کے جشن کا بندوبست بھی کر لیا ہے، تاہم مائیکل وان نے کہا کہ ان کی ٹیم ابھی اتنی دور کا نہیں سوچ رہی اور ان کا دھیان میچ کی طرف ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||