انگلینڈ ٹیم، اویس شاہ کی شمولیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں انگلینڈ۔بھارت سیریز کے دورن مارکس ٹریسکوتھک کی وطن واپسی کے بعد انگلینڈ نے اویس شاہ کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ ٹریسکوتھیک ذاتی وجوہات کی بنا پر واپس لوٹے ہیں۔ اویس شاہ ایلسٹیئر کک اور جیمز اینڈرسن کے بعد اے ٹیم کے وہ تیسرے کھلاڑی ہیں جنہیں ٹور کے دوران ٹیم میں بلایا گیا ہے۔ 27 سالہ اویس نے گزشتہ سال کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں نہایت اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 63.46 کی اوسط سے 1650 رن بنائے۔ تاہم وہ ایک روزہ میچوں میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ پندرہ میچوں میں انہوں نے 283 رن بنائے۔ اویس شاہ سپن بالنگ کھیلنے والے قدرے بہتر بیٹسمین سمجھے جاتے ہیں۔ بھارت میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آغاز سے پہلے ہی اویس ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ یہ سیریز بدھ سے ناگپور میں شروع ہورہی ہے۔ ہفتے کو کھیلے گئے فائنل وارم اپ میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے جس کے باعث انگلینڈ کی ٹیم اپنے کئی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے بارے میں تشویش کا شکار ہے۔ کپتان مائیکل وان گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، کیون پیٹرسن اور پال کولنگ وڈ دونوں کو زخمی کمر کی شکایت ہے جبکہ سائمن جونز کو معدے کی تکلیف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے پریکٹس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے کرکٹ کلب آف انڈیا کو شکست دی تھی۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں انگلینڈ آخری میچ جیت گیا21 December, 2005 | کھیل سنسنی خیز میچ، پاکستان کی فتح19 December, 2005 | کھیل انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل کراچی: پاکستان کی شاندار جیت15 December, 2005 | کھیل آخری دو میچ جیتنے ہیں: فلنٹوف18 December, 2005 | کھیل پرتھ: بریڈ ہوج کی ڈبل سنچری19 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||