BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 March, 2006, 04:48 GMT 09:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناگپور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا
وسیم جعفر
وسیم جعفر نے دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے جانے والے پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔

جب امپائروں نےکم روشنی کے سبب میچ ختم کرنے کا اعلان کیا تو گیارہ اوور کا کھیل باقی تھا اور انڈیا نے چھ وکٹ کے نقصان پر دو سو ساٹھ رن بنائے تھے اور سچن تندولکر اور لکشمن کریز پر موجود تھے۔

انگلش بالر میتھیو ہوگارڈ کو میچ میں سات وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے ہارمیسن اور فلنٹاف نے دو، دو جبکہ پنیسر اور ہوگارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت کی طرف سے وریندر سہواگ اور وسیم جعفر نے اننگز کا آغاز کیا تھا مگر سہواگ جلد ہی ہوگارڈ کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے کلین بولڈ ہو گئے۔ راہول ڈراوڈ اور وسیم جعفر نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ڈیڑھ سو سے زیادہ رن بنائے۔

ایلسٹر کک نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ڈراوڈ 71 رن بنا کر مونٹی پنیسر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ وسیم جعفر نے سنچری بنائی وہ 100 رن پر فلنٹاف کا شکار بنے۔ وسیم جعفر نے میچ کی پہلی اننگز میں بھی نصف سنچری بنائی تھی۔عرفان پٹھان 35 رن بنا کر فلنٹاف کی گیند پر کیچ ہوئے۔ مہندر دھونی 16 رن بنا سکے، انہیں ہارمیسن نے آؤٹ کیا جبکہ ہربھجن سنگھ بھی ہارمیسن کا شکار بنے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ کے نقصان پر دو سو ستانوے بنا کر اپنی باری ختم کر دی تھی اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 368 سکور کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنائی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ کک نے پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔

ہوگارڈ نے سہواگ کو صفر پر بولڈ کر دیا

اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے تین سو ترانوے رنز کے جواب میں تین سو تئیس رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے ہوگارڈ نے چھ کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔ بھارت کی طرف سے سب سے پہلی اننگز میں زیادہ سکور محمد کیف نے کیا جنہوں نے اکیانوے رن بنائےجبکہ وسیم جعفر نے اکیاسی رن بنائے تھے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کی خاص بات پال کالنگ وڈ کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے ایک سو چونتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد