BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 March, 2006, 07:19 GMT 12:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناگپور: انگلینڈ کےسات پر 246 رنز
کک پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں
کک پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں
ناگپور میں جاری انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پرانگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیالیس رنز بنائے ہیں۔ بظاہر میچ دونوں ٹیموں کے لیے اوپن ہے۔

انگلینڈ کی ساتویں وکٹ دو سو چوالیس رنز پر اس وقت گری جب بلیک ویل کو عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔ ان سے قبل جونز دو سو پچیس کے سکور پر عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے۔ وہ آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے۔

انگلینڈ کے کپتان فلنٹاف نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں اینڈریو سٹراس اور نوجوان کھلاڑی الیسٹر کک نے چھپن رن بنائے۔

اینڈریو سٹراس کے آؤٹ ہوجانے کے بعد انگلینڈ کی وکٹیں تواتر کے ساتھ گرتی رہیں اور ایک سو چھتیس کے رن پر انگلینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد کپتان فلنٹاف اور کولنگ وڈ نے انگلینڈ کی اننگز کو سنبھالتے ہوئے ایک اچھی شراکت میں تریسٹھ رن بنائے۔

انگلینڈ نے جب دو سو رن کا ہندسہ عبور کیا تو کمبلے کی ایک گیند پر فلنٹاف ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی الیسٹر کک نے اپنی پہلی اننگز میں پہلی ففٹی بنائی۔انہیں عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔

سٹراس سری سانتھ کی ایک گیند پر دوسری سلپ میں آؤٹ ہو ئے۔

انڈین ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے صرف نو اوور کے بعد ہی ایک طرف سے ہربجن سنگھ کو بالنگ کرنے کے لیے لے آئے۔ ہربجن کی ایک گیند کو کھیلتے ہوئے بیل سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ائین بیل صرف نو رن بناسکے۔

کھانے کے وقفے کے بعد راہول ڈراوڈ نے سری سانتھ کو دوبارہ بالنگ کرنے کو کہا۔ پیٹرسن ان کی ایک گیند کھیلتے ہوئے پہلے سلپ میں کیچ آؤٹ ہوتے ہوئے بچے، جب ان کا کیچ لکشمن نے چھوڑ دیا۔ لیکن قسمت نے سری سانتھ کا ساتھ دیا اور اسی اوور کی ایک اور گیند کو سکوائر پر شاٹ لگاتے ہوئے گیند بلے کا اندرونی کنارا لیتے ہوئے وکٹ سے جا لگی۔ پیٹرسن صرف پندرہ رن بناسکے۔

عرفان پٹھان نے باون رنز دے کر تین وکٹ جبکہ سری باتھ نے دو وکٹ حاصل کیے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد