محمد کیف سینچری مکمل نہ کر سکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان ناگپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تین سو ترانوے رنز کے جواب میں بھارت نے نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو بائیس رن بنائے ہیں۔ محمد کیف اکانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں۔انڈیا اب بھی انگلینڈ کے سکور سے اکہتر رنز کے خصارے میں ہے۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کے بولروں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے انڈیا کے سات کھلاڑیوں کو صرف 217 کے سکور پر پویلین بھیج دیا لیکن بعد محمد کیف اور انیل کمبلے نے سو سے زیادہ رنز کی شراکت بنا کر انڈیا کو مشکلات سے نکالا۔ تیسرے روز کے آغاز پر ہی انگلینڈ کو راہول ڈراوڈ کی صورت میں دوسری کامیابی ملی۔ وہ چالیس کے ذاتی سکور پر ہوگارڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد وسیم جعفر اکاسی رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور اگلی ہی گیند پر لکشمن بھی آؤٹ ہو گئے۔ سچن تندولکر بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے مونٹی پنیسر کا نشانہ بنے ۔ مونٹی پنیسر نے سچن تندولکر کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ مونٹی پنیسر نے محمد کیف کی بھی وکٹ حاصل کی۔ مہندر دھونی صرف پانچ رنز بنا کر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔عرفان پٹھان کو میتھو ہوگارڈ کی گیند پر فلنٹاف نےکیچ آؤٹ کیا۔ انڈیا کی گرنے والی نو وکٹوں میں سے میتھو ہوگارڈ نے پانچ، مونٹی پنیسر نے دو فلنٹاف اور ہارمیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کی خاص بات پال کالنگ وڈ کی شاندار سنچری تھی۔ انہوں نے ایک سو چونتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹاف اس میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں انگلینڈ ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا25 February, 2006 | کھیل انگلینڈ ٹیم، اویس شاہ کی شمولیت27 February, 2006 | کھیل وان اور جونز کی وطن واپسی27 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||