بھارت نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوا میں کھیلنے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگینڈ کو ہرا کر سات میچوں کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔اس سے پہلے بھارت انگلینڈ کو دو میچوں میں ہرا چکا ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے پال کولنگوڈ نے ترانوے رنز بنائے لیکن کوئی اس کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔ اس سے پہلے بھارت کی طرف سے یوراج سنگھ نے شاندار سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ انڈیا کی اننگز کی خاص بات یوراج سنگھ کی عمدہ سینچری تھی۔ آل رونڈر سریش رائنا نے بھی نصف سینچری سکور کی۔ گوا کی سلو پچ پر انڈیا نے محتاط انداز میں کھیل شروع کیا۔وریندر سہواگ صرف پندرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان ڈراوڈ نے عرفان پٹھان کے ساتھ مل کر اننگز کو سہارا دیا اور اٹھہتر رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ راہول ڈراوڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈیا کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی اور محمد کیف اور عرفان پٹھان جلد ہی پویلین واپس پہنچ گئے۔اس کے بعد یوراج سنگھ نے سریش رائنا کے ساتھ ایک سو سے زیادہ رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو پوزیشن مضبوط بنا دی۔ انڈیا کی ٹیم نے گوتم گمبھیر کو اس میچ میں شامل نہیں کیا ہے۔انڈیا نے میڈیم فاسٹ بولر سری سانتھ کی جگہ اجیت اگارکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم میں راہول ڈراوڈ (کپتان) وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، محمد کیف، مہندر دھونی، سریش رائنا، عرفان پٹھان، اجیت اگارکر ہربھجن سنگھ، رمیش پوار اور موسی مناف پٹیل شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اینڈریو فلنٹاف ( کپتان) اینڈریو سٹراس، اویس شاہ، میتھیو پرائر، وکرم سولنگی، پال کالنگ وڈ، گیرئنٹ جونز، لیئم پلنکٹ، بلیک ویل، ساجد محمود اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں انڈیانے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا28 March, 2006 | کھیل انگلینڈ نےانڈیا کو شکست دے دی22 March, 2006 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل جونز، ٹریسکوتھک سیریز سے باہر07 March, 2006 | کھیل انگلینڈ کی بھارت میں پہلی شکست 25 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||