گوہاٹی: بارش کے باعث میچ منسوخ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے شہر گوہاٹی میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ گوہاٹی کے نہرو سٹیڈیم میں پانچ مرتبہ پچ کے معائنے کے بعد امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل میچ منتظمین نےایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے گیلی پچ کو سکھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہیں کوششوں میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ شائقین نےجو دو گھنٹے سے کھیل شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے اس فیصلے کے خلاف بطور احتجاج گیلی پچ پر مختلف چیزیں پھینکیں اور چیزوں کو آگ بھی لگائی۔ انڈیا انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی اس سیریز میں پہلے چار میچ جیت چکا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب اگلے میچ کے لیے جمشید پور روانہ ہوں گی جو بدھ کو کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں میچ منسوخ: ہنگامے میں 12 زخمی 09 April, 2006 | انڈیا انڈیا نے ون ڈے سیریز جیت لی06 April, 2006 | کھیل بھارت نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا03 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||