میچ منسوخ: ہنگامے میں 12 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے شہر گوہاٹی میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پانچویں ایک روزہ میچ کی منسوخی کے فیصلے کے بعد ہونے والے ہنگامے میں کم از کم بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ نہرو سٹیڈیم میں کئی گھنٹوں سے میچ شروع ہو نے کے منتظر شائقین کو جیسے ہی میچ منسوخ کیئے جانے کے فیصلے کا علم ہوا وہ مشتعل ہو گئے۔ تماشائیوں نے مختلف چیزیں گیلی پچ پر پھینکنی شروع کر دیں اور سٹینڈ مںی پوسٹروں کو آگ بھی لگا دی۔ پولیس نے مشعل ہجوم پر قابو پانے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ ریاست آسام کے پولیس چیف دیپک دت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں تین پولیس والے بھی شامل ہیں۔ اس ہنگامے سے ذرا دیر پہلے انڈین اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کو سخت حفاظتی نرغے میں میدان سے باہر نکال لیا گیا۔گوہاٹی کے نہرو سٹیڈیم میں پانچ مرتبہ پچ کے معائنے کے بعد امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میچ منتظمین نےعملے کی مدد سے پچ کو سکھانے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی بلوایا گیا تاکہ اس کے روٹر بلیڈز سے پچ سکھائی جا سکے لیکن پھر بھی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ جنوبی افریقہ کےامپائر روڈی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر یہ فیصلہ کرنا پڑا دوسرے دونوں ٹیمیں بھی اس صورت حال میں میچ کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں میچ دیکھنے کے لیے آنےوالے شائقین کے دکھ کا اندازہ ہے جنہوں نے میچ کے شروع ہونے کے لیے کئی گھنٹوں کا انتظار بھی کیا۔ انڈیا انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی اس سیریز میں پہلے چار میچ جیت چکا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب اپنا اگلا میچ بدھ کو جمشید پور میں کھیلیں گی۔ | اسی بارے میں گوہاٹی: بارش کے باعث میچ منسوخ 09 April, 2006 | کھیل بھارت نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا03 April, 2006 | کھیل انڈیا نے ون ڈے سیریز جیت لی06 April, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||