انڈیا نے ون ڈے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوچن میں انڈیا نے انگلینڈ کو سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں چار وکٹ سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ انگلینڈ نےانڈیا کو فتح کے لیئے 238 رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو انڈیا نے راہول ڈراوڈ، عرفان پٹھان اور یوراج سنگھ کی عمدہ بلے بازی کی بدولت اڑتالیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ انڈیا کی جانب سے مہندر دھونی اور رمیش پوار ناٹ آؤٹ رہے۔ انڈیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی یوراج سنگھ تھے جو 48 رن بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کیچ ہوئے۔ ان سے پہلے عرفان پٹھان 46 رن بنا کر بلیک ویل کا دوسرا شکار بنے جبکہ انڈین کپتان راہول ڈراوڈ نے اپنے کیرئر کی انہترویں نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 65 رن بنا کر فلنٹاف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم انچاسویں اوور میں 237 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے بہتّر رن کی عمدہ اننگز کھیلی۔ پیٹرسن اور کالنگ وڈ کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز انڈین بالروں کو جم کر نہیں کھیل سکا۔
انڈیا کی جانب سے یوراج سنگھ اور سہواگ نے دو، دو جبکہ ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، رمیش پوار اورسریسانتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دس کے سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی جب سٹراس عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ سیریز کے دوران عرفان پٹھان نے تیسری بار سٹراس کو آؤٹ کیا ہے۔ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی پرائر تھے جو سریسانتھ کا نشانہ بنے۔ ابتدائی دو وکٹوں کے بعد کالنگ وڈ اور کیون پیٹرسن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں نوّے رن بنا کر انگلینڈ کی ٹیم کو سہارا دیا۔ کیون پیٹرسن اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 82 گیندوں پر 77 رن بنا کر ہربھجن سنگھ کا نشانہ بنے جبکہ پال کالنگ وڈ 36 رن بنا کر یوراج سنگھ کی گیند پر کیچ ہوئے۔
آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اینڈریو فلنٹاف بارہ رن بنا کر یوراج سنگھ کی گیند پر کیچ ہوئے۔این بلیک ویل کو 6 رن پر سہواگ نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا جبکہ وکرم سولنکی کو رمیش پوار نے بولڈ کیا۔ انگلینڈ پہلے تینوں میچ ہار چکا ہے اور سات میچوں کی سیریز جیتنے کے امکان کے لیے اسے یہ میچ جیتنا ہوگا۔ تیسرے ایک روزہ میچ میں انڈیا نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ انڈیا کی ٹیم میں راہول ڈراوڈ (کپتان) وریندر سہواگ، یوراج سنگھ، محمد کیف، مہندر دھونی، سریش رائنا، عرفان پٹھان، اجیت اگارکر ہربھجن سنگھ، رمیش پوار اور سری سانتھ شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم اینڈریو فلنٹاف ( کپتان) اینڈریو سٹراس، کیون پائٹرسن، میتھیو پرائر، وکرم سولنگی، پال کالنگ وڈ، گیرئنٹ جونز، میتھیو ہوگارڈ، بلیک ویل، جی جے بیٹی اور جیمز اینڈرسن پر مشتمل ہے۔ | اسی بارے میں بھارت نے انگلینڈ کو پھر ہرا دیا03 April, 2006 | کھیل انڈیا نے دوسرا میچ بھی جیت لیا31 March, 2006 | کھیل انڈیانے پہلا ون ڈے میچ جیت لیا28 March, 2006 | کھیل تندولکر صحت یابی کی راہ پر01 April, 2006 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||