تندولکر صحت یابی کی راہ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سچن تندولکر کے کندھے کا آپریشن کرنے والے سرجن کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ تندولکر دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیئے فٹ ہو جائیں۔ سرجن اینڈریو والس کا کہنا ہے کہ’ آپریشن بہت سیدھا سادھا تھا اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور عنقریب ہی وہ انڈیا کی جانب سے کھیلنے کے لیئے دستیاب ہوں گے‘۔ انڈین ٹیم ویسٹ انڈیز میں پہلا ایک روزہ میچ اٹھارہ مئی کو کھیلے گی اور اس کا یہ دورہ جولائی کے مہینے تک جاری رہے گا۔ بتیس سالہ تندولکر کو کندھے میں چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیئے انڈین ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ انگلینڈ کے حالیہ دورۂ انڈیا کے دوران تندولکر کی بیٹنگ فارم اچھی نہیں رہی تاہم ان کے سرجن کا کہنا ہے کہ ان کی چوٹ کا تعلق گیند تھرو کرنے سے تھا۔ اینڈریو والس کا کہنا ہے کہ ’ اس چوٹ سے نہ ان کی بیٹنگ اور نہ ہی بالنگ متاثر ہوئی۔ تندولکر کو لگنے والی چوٹ بیس بال اور ٹینس کھیلنے والے کھلاڑیوں میں بھی عام ہے‘۔ تندولکر نے کندھے کے علاج کے دوران اپنی کہنی کا بھی معائنہ کروایا اور ڈاکٹر والس نے ان کی کہنی کی حالت پر اطمینان ظاہر کیا۔ یاد رہے کہ سچن تندولکر کہنی کی چوٹ کی وجہ سے کافی عرصے تک کھیل سے باہر رہے تھے۔ | اسی بارے میں تندولکر کے کندھے کا آپریشن27 March, 2006 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل انگلینڈ نےانڈیا کو شکست دے دی22 March, 2006 | کھیل تندولکر کا دور جاری ہے16 February, 2006 | کھیل ’سچن کے بہترین دن توابھی آئےنہیں‘06 February, 2006 | کھیل تندولکر فٹ ہو گئے30 September, 2005 | کھیل تندولکر: سپر سیریز سے باہر21 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||