تندولکر: سپر سیریز سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سچن تندولکر نے اگلے مہینے آسٹریلیا میں ہونے والی سپر سیریز میں شرکت سے معذوری ظاہر کی ہے۔ سچن تندولکر کو سپر سیریز کے لیے منتخب کی جانے والی ورلڈ الیون کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں میں شامل کیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سچن تندولکر کو اکیس ستمبر تک اپنی فٹنس کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کی مہلت دے رکھی تھی۔ سچن تندولکر نے آسٹریلیا نہ جانے کا اپنے ٹرینر ڈاکٹر اننات جوشی کے مشورے سے کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈاکٹر اننات جوشی کو سچن تندولکر کا ٹرینر مقرر کر رکھا ہے تاکہ وہ ان کو دوبارہ فٹ ہونے میں مدد دے سکیں۔ ڈاکٹر جوشی نے سچن تندولکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بڑے میچ میں حصہ لینے سے پہلے ایک مقامی میچ کھیلیں تاکہ ان کو اپنی فٹنس کا اندازہ ہو جائے۔ سچن تندولکر کہنی میں تکلیف کی وجہ سے زمبابوے اور سری لنکا کا دورہ نہیں کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||