میگرا سے نہیں ڈرتا: ٹنڈولکر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے باؤلرگلین میک گرا کے اس خیال سے متفق نہیں کہ وہ انہیں کُھل کر کھیلنے کی بجائے روک کر کھیلتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کے اوورز گزر جائیں۔ بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ یہ میک گرا کا اپنا خیال ہے کہ میں ان کے اوورز گزارنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹسمین کو صورت حال کو سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کس باؤلر کو اٹیک کرنا ہے اور کس کو روک کر کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اور آسٹریلیا کی سیریز میں گلین میک گرا اور شین وارن میچ ونر باؤلر ہیں اور وہ کسی بھی وقت ایسی باؤلنگ کر سکتے ہیں جو ان کی ٹیم کو میچ جتوا سکتا ہے۔ لانّولکر کا کہنا تھا کہ انڈیا کے سارے بیٹسمین آسٹریلیا کے باؤلرز کو ہمیشہ چیلنج سمجھ کر کھیلتے ہیں۔ انڈیا میں آسٹریلیا کی سابقہ اور حالیہ سیریز میں موازنے کے بارے میں ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ اس وقت میتھیو ہیڈن واپس فارم میں آنے کی کوشش کررہے تھے اور جسٹن لینگر بھی کم تجربہ کار تھے جبکہ اس مرتبہ دونوں کو نہ صرف کرکٹ کا بہت تجربہ ہوچکا ہے بلکہ کھیل کے بارے میں ان کی اپروچ بھی بدل چکی ہے۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ انڈین بیٹسمین مکمل طور پر پُراعتماد ہونے سے بس تھوڑا ہی دور ہیں اور آسٹریلیا کے سابقہ دورے میں کامیابی ان کو اس متبہ بھی اچھا پرفارم کرنے کے لئے حوصلہ دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنا ہمیشے ایک چیلنج ہی ہوتا ہے لیکن یہ بھی نہیں بھولنا چاہئیے کہ پچھلی مرتبہ انڈیا کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اپنی انجری کے بارے میں سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اگرچے ڈاکٹرز نے انہیں بہت آہستہ آہستہ کھیلنا شروع کرنے کے لئے کہا ہے لیکن پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وہ فزیو سے مشورے کے بعد ہی کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||