ٹنڈولکر زخمی، ٹورنامنٹ سے باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ٹیم کے سب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کہنی میں تکلیف کی وجہ سے ہالینڈ میں ہونے والے سہ ملکی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ آل رونڈر روہن گواسکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سنیچر کے روز اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیل رہا ہے ۔ میچ بارش ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ بھارتی مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو کہنی میں تکلیف بھارت سے روانہ ہونے سے پہلے ہی تھی لیکن انہوں نے اس کو معمولی درد سمجھ کر نظر انداز کیا۔ ہالینڈ پہنچ کر جب یہ تکلیف زیادہ ہو گئی تو پھر ڈاکٹروں نے اسے ’ٹینس ایلبو‘ قرار دے کر ٹنڈولکر کو مزید کھیلنے سے منع کر دیا ۔ ٹیم انتظامیہ نے ان کی جگہ آل رونڈر روہن گواسکر کو شامل کیا ہے ۔ روہن گواسکر مشہور بھارتی بیٹسمین سنیل گواسکر کے بیٹے ہیں۔ بھارت کو امید ہے کہ سچن ٹنڈولکر اگلے مہینے برطانیہ میں ہونے والی نیٹ ویسٹ چیلنج سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||