تندولکر کے کندھے کا آپریشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کو لندن میں انڈیا کے سٹار بیٹسمین سچن تندولکر کے کندھے کا آپریشن ہو رہا ہے۔ بتیس سالہ تندولکر کندھے میں تکلیف کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ اس آپریشن کے بعد تندولکر مزید آٹھ ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ہے کہ وہ انڈیا کے دورۂ ویسٹ انڈیز کے افتتاحی میچ میں بھی شریک نہ ہوں سکیں۔ یاد رہے کہ تندولکر حال ہی میں چھ ماہ تک کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کرکٹ سے دور رہنے کے بعد صحت یاب ہو کر انڈیا کی ٹیم میں واپس آئے تھے۔ انڈین ٹیم کے فزیوتھراپسٹ جان گلوسٹر کا کہنا ہے کہ تندولکر دسمبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز سے ہی گیند پھینکنے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تندولکر کی یہ تکلیف گوشت پھٹ جانےسے بڑھ گئی اور آپریشن ضروری ہوگیا تھا۔ دنیائے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ کے مالک سچن تندولکر کی کارکردگی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی نہیں رہی اور ممبئی ٹیسٹ میں اس وجہ سے انہیں تماشائیوں کی جانب سے بھی مذاق کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ |
اسی بارے میں انڈین ٹیم پر گواسکر کی تنقید23 March, 2006 | کھیل سچن زخمی، ون ڈے سیریز سے باہر 22 March, 2006 | کھیل انگلینڈ نےانڈیا کو شکست دے دی22 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||