کھلاڑیوں کایقینی تحفظ: پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیئے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی حفاظت کی ذمہ داری بھارتی کرکٹ بورڈ پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ شیوسینا کی طرف سے ملنے والی دھمکیاں تشویش کا باعث ہیں اور وہ اس سلسلے میں ٹیم منیجمنٹ سے رابطے میں ہیں۔ سلیم الطاف نے امید ظاہر کی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا اور پاکستانی ٹیم جن مقامات پر کھیلے گی وہاں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ سلیم الطاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھی بات کی ہے اور وہ سکیورٹی کے موجودہ انتظامات سے مطمئن ہیں۔ شیو سینا کے دہلی سے تعلق رکھنے والے رہنما جے بھگوان گوئیل نے دھمکی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ان کے لیئے قابل قبول نہیں کیونکہ آئی ایس آئی ممبئی ٹرین دھماکوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے بھارت میں کھیلنے پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی ہے کیونکہ اس سے بقول ان کے سکیورٹی حکام چوکنا ہوجائیں گے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلا میچ سترہ اکتوبر کو جے پور میں کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی۔ پچیس اکتوبر کو اس کا میچ نیوزی لینڈ اور ستائیس اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچ جاتی ہے تو اسے ممبئی میں کھیلنا ہوگا جو شیوسینا کا گڑھ ہے۔ پاکستانی ٹیم کو ماضی میں بھارت کے ہر دورے میں شیو سینا کے جارحانہ انداز کا سامنا رہا ہے۔ 1999 میں پاکستانی ٹیم کے خلاف احتجاج کرنے والے شدت پسندوں نے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ کی پچ کھود ڈالی تھی۔ | اسی بارے میں ’ہندوخودکش دستے بنائیں‘16.10.2002 | صفحۂ اول ٹھاکرے بیان پر قائم18.10.2002 | صفحۂ اول بی جے پی و شیو سینا پر جرمانہ 16 September, 2005 | انڈیا ممبئی: شیو سینا دھڑوں میں لڑائی 10 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||