ممبئی: شیو سینا دھڑوں میں لڑائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مہاراشٹر کے تجارتی دارالحکومت ممبئی کے دادر علاقہ میں دو سیاسی گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور مزید پولیس فورس کے ساتھ ہی سریع الحرکت فورس طلب کر لی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں علاقائی سیاسی پارٹی شیو سینا اور اس سے الگ ہونے والے گروپ نونرمان سینا کے رضاکاروں میں ایک پوسٹر کے معاملہ تنازعہ شروع ہوا۔ دادر کے علاقہ شیو سینا اور نو نرمان سینا کے دفاتر ہیں۔ یہاں شیو سینا پارٹی کا ایک پوسٹر لگا ہوا تھا جس پرشیو سینا سربراہ بال ٹھاکرے اور ان کے بیٹے ادھو ٹھاکرے کی تصویریں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس پوسٹر کوکسی نے ہٹا دیا جس پر وہاں کے شیو سینکوں نے سمجھا کہ یہ ان کی مخالف پارٹی نو نرمان سینا کے رضاکاروں نے کیا ہو گا اور یہی اس تصادم کی وجہ بن گیا۔ دونوں گروپ نے ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کیا۔ وہیں ایک عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مشتعل ہجوم کو قابو کرنا مشکل تھا اس لیے لاٹھی چارج کے ساتھ پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ جیسے ہی خبر پھیلی ممبئی کے مختلف علاقوں سے دونوں ہی پارٹیوں کے لوگ ٹرکوں میں پہنچنے لگے۔ پولیس نے علاقہ میں حکم امتناعی نافذ کر دیا۔ جوائنٹ پولیس کمشنر اروپ پٹنائیک نے بتایا کہ حالات قابو میں ہیں۔
شیو سینا مہاراشٹر کے لوگوں کی علاقائی نمائندہ جماعت ہے۔ اس کے سربراہ بال ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے نے بغاوت کی اور اپنی نئی پارٹی نو نرمان سینا بنائی۔ اس وقت سے شیوسنیا اور نو نرمان سینا کے درمیان آئے دن تصادم ہوتے رہتے ہیں۔ صرف تین ماہ بعد ہی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے والے ہیں اور دونوں ہی پارٹیاں اس پر اپنا قبضہ چاہتی ہیں اور شاید یہ تصادم طاقت کےمظاہرے کے طور پر بڑھ گیا۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کی مہاراشٹر میں بہت اہمیت ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں اس کے لیے ریاستی الیکشن سے زیادہ تیاریاں کرتی ہیں کیونکہ صرف ممبئی میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ کسی ریاست کے سالانہ بجٹ سے زیادہ ہوتا ہے۔ | اسی بارے میں بی جے پی و شیو سینا پر جرمانہ 16 September, 2005 | انڈیا شیو سینا میں سیاسی جوڑ توڑ03 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||