بی جے پی و شیو سینا پر جرمانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور سخت گیر ہندو جماعت شیو سینا کو حکم دیا ہے کہ وہ 20- 20 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر ادا کریں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیو سینا پر یہ جرمانہ اگست 2003 میں شہر میں ہڑتال کرانے پر عائد کیا گیا ہے۔ ہڑتال کا اعلان شہر کے گھاٹ کوپر علاقے میں دو دن قبل ہونے والے بم دھماکے کے خلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا تھا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جرمانہ کی رقم آئندہ ایک ہفتے کے اندر جمع کی جائے۔ جرمانے کی رقم ریاستی حکومت کے خصوصی فنڈ میں جمع کی جائے گی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے شہر بند کرانے اور ہڑتال کا اعلان کرنے کی وجہ سے ایک دن میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ہڑتال کے دوران کام کاج ٹھپ ہو جاتا ہے جس کا اثر ملک کی اقتصادی ترقی پر پڑتا ہے۔ ان ہڑتالوں سے عام انسان سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ ان میں وہ لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو یومیہ اُجرت پر کام کرتے ہیں۔ اس طرح کے بند اور ہڑتالوں کے خلاف اس قبل بھی کئی عدالتیں فیصلہ دے چکی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ احتجاج کے طور پر ہڑتاليں اور بند کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ہے۔ کئی غیر سرکاری تنظیمں اور دوسرے ادارے یہاں تک کوشش کر رہے ہیں کہ ان ہڑتالوں کو غیر قانونی قرار دے دیا جائے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||