مسلمانوں سے ہڑتال کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں اسلامی تنظیموں نے بابری مسجد کے انہدام کی بارھویں سالگرہ پر پیر کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ایودھیا میں سولہویں صدی میں بنائی گئی بابری مسجد کو بارہ سال قبل ہندو انتہا پسندوں نے یہ کہہ کر گرا دیا تھا کہ وہ بھگوان رام کی جائے پیدائش پر بنائی گئی تھی اور وہاں مندر تعمیر ہونا چاہیے۔ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ پیر کو شہر میں کسی عوامی جلسے یا مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گزشتہ سال حیدر آباد میں فسادات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حیدرآباد سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق پولیس کمشنر نے مقامی مسلم تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور امن و امان قائم رکھنے میں ان کی مدد طلب کی ہے۔ ایک رہنما صلاح الدین اویسی نے کہا کہ عوامی اجتماعات پر پابندی لوگوں کے جمہوری حق کی خلاف ورزی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||