بھارت : ٹرک ہڑتال کا دوسرا دن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں لاکھوں ٹرک ڈرائیور اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال پر رہے یہ ڈرائیور نیا سروس ٹیکں شروع کیے جانے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال پر ہیں ۔ اس ہڑتال کی وجہ سے بڑے شہروں میں پھلوں اور سبزیوں کی سپلائی اور قیمتوں پر اثر پڑا ہے ۔ حکومت نے ان ٹرک ڈرائیوروں سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکنگ ایجنٹوں کے لیے شروع کیے جانے والے دس فیصد سروس چارج کا براہِ راست ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگرس کی کال پر تیس لاکھ سے زیادہ ٹرک ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں روڈ سے ہٹا لی ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بھارت میں کاروبار کو روزانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||