BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 August, 2004, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال
ٹرک ڈرائیوروں نے غیر معینہ مدت کےلیے ہڑتال کر دی ہے
ٹرک ڈرائیوروں نے غیر معینہ مدت کےلیے ہڑتال کر دی ہے
بھارت میں ٹرک ڈرائیور نے حکومت کی طرف سے تجویز کیے گئے دس فیصد سروس ٹیکس کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگرس کی کال پر تیس لاکھ سے زیادہ ٹرک ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں روڈ سے ہٹا لی ہیں۔

ٹرک ڈرائیوروں نے ہڑتال بجٹ میں بکنگ ایجنٹ پر دس فیصد سروس ٹیکس لگانے کی تجویز پر کیا ہے ۔بھارت کی پارلیمان نے ابھی تک بجٹ پاس نہیں کیا ہے۔

ٹرک ڈرائیوروں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکس کی وجہ سے ان کے کاروبار پر برا اثر پڑے گا۔

معشیت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے بھارت میں کاروبار کو روزانہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔

آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگرس کے نائب صدر گرندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ ہڑتال کامیاب ہے اور ان کو ملک کے ہر کونے سے مثبت اطلاعات مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا ہڑتال کا صیح اثر سوموار کو نظر آئے جب ہفتہ وار چھٹی کے بعد کاروباری مراکز کھلیں گے۔

آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگرس نے حکومت کی طرف ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کو دھیان نہیں دیا ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ موجوزہ ٹیکس ٹرک ڈرائیوروں پر نہیں بلکہ بکنک ایجنٹ پر لگے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد