بہار: ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمالی ریاست بہار میں ڈاکٹروں نے ایک مقامی سرجن کے قتل کے بعد کی جانے والی ہڑتال ختم کر دی ہے۔ بہار کے بیس ہزار سرکاری اور نجی ڈاکٹروں کے ہڑتال پر جانے سے ریاست میں طبی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھتہ وصولی اور تشدد کے مختلف واقعات میں پچھلے چار برس کے دوران پینتیس ڈاکٹروں کو اغوا کیا گیا ہے۔ اغوا شدہ افراد میں سے پانچ ڈاکٹروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایک ترجمان نے ہڑتال کے اختتام کی تصدیق کی ہے۔ بہار کے ڈاکٹر بارہ نومبر کو ایک سینیئر سرجن کے قتل کے بعد ہڑتال پر چلے گئے تھے اور انہوں نے ہڑتال کے خاتمہ کے لیے کچھ مطالبات پیش کیے تھے۔ ان مطالبات میں مقتول سرجن کے قاتلوں کی گرفتاری، اٹھارہ دن پہلے اغوا ہونے والے ڈاکٹر نگیندر پرساد کی رہائی اور بھتے کی وصولی کے لیے ڈاکٹروں کو کی جانے والے ٹیلی فون کالز کا خاتمہ شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||