ہار کا سلسلہ روکنے کی کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی ٹیم بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز ایک روزہ میچوں میں مسلسل ہار کے سلسلے کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پچھلے بیس ون ڈے میچوں میں سے پندرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور حال ہی ختم ہونے والی ون ڈے سیریز میں سری لنکا نے انگلینڈ کو پانچ صفر سے شکست دے تھی۔ ون ڈے میچوں کی آئی سی سی رینکنک میں آٹھویں نمبر پر ہے اور اس سے نیچے ٹیموں میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور کینیا ہیں۔ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز زیادہ اچھے انداز میں نہیں ہوا ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستان سے بری طرح ہار گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم بیس اووروں میں صرف ایک سو چھیالیس رنز بنا سکی جسے پاکستان نے باآسانی پورا کر لیا۔ ٹونٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ سکور کرنے والے مارکس ٹریسکوتھک نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو ون ڈے میچوں میں جیت کے لیے کھیل کا معیار دس سے پندرہ فیصد بڑھانا پڑے گا۔ انگلینڈ کی بیس میچوں میں پانچ فتوحات میں سے ایک آئرلینڈ کےخلاف ہے جبکہ اس نے پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ اس وقت جیتے جب وہ سیریز پہلے ہی ہار چکا تھا۔ انگینڈ نے سری لنکا کے خلاف فاسٹ بولروں کی غیر متاثرکن کارکردگی کے بعد اپنے اوپننگ بولروں کی جوڑی تبدیل کی ہے اور تجربہ کار بولر ڈیرن گف اور نوجوان بولر سٹوبراڈ کی جوڑی آزمائی ہے۔ سٹیو ہارمیسن موجودہ ون ڈے سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ہارمیسن کی کمرمیں معمولی تکلیف ہے اور ٹیم مینیجر نے ان کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے تیار کرنے کے لیے ان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔ | اسی بارے میں انگلینڈ: شکست کا سامنا25 August, 2003 | کھیل برطانیہ کی بدترین شکست21 December, 2003 | کھیل ٹونٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کی جیت28 August, 2006 | کھیل شاہد آفریدی کی شاندار واپسی20 November, 2005 | کھیل ’شکست بیٹسمینوں کی وجہ سے ہوئی‘04 December, 2005 | کھیل انڈیا پانچ ایک سے سیریزجیت گیا15 April, 2006 | کھیل سری لنکا نے انگلینڈ کو ہرا دیا17 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||