BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 August, 2006, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹونٹی ٹونٹی میچ: پاکستان کی جیت
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی دھواں دار بیٹنگ کر رہے ہیں۔
ٹوٹنی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نےانگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے انگلینڈ کی طرف سے دیئے گئے ہدف کو سترہ اعشاریہ پانچ اوروں میں پورا کر لیا۔

محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سب سے زیادہ سکور بنایا اور چھیالیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

شاہد آفریدی اور عبد الرزاق نے دھواں دار بیٹنگ کر کے پاکستان کی جیت کو آسان بنا دیا۔ شاہد آفریدی نے صرف دس گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اٹھائیس رنز بنائے۔ عبد الرزاق سات گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سےسترہ رنز بنائے۔

آؤٹ والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک نے سولہ رنز، یونس خان، صفر، شاہد آفریدی اٹھائیس، محمد یوسف نے بیس، اور محمد حفیظ نے چھیالیس رنز بنائے۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی ٹیم نے مقررہ بیس اوروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوالیس رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے مارکس ٹریسکوتھک نے عمدہ نصف سینچری بنائی۔

اانگلینڈ کی پہلی وکٹ چھتیس رنز پر گری جب این بیل شیعب اختر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

شعیب اختر جو چھ ماہ کے بعد کرکٹ میں واپس آئے ہیں چار اوروں میں اکتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

محمد آصف نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹونٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا پہلا میڈن اوور پھینکا۔ محمد آصف نے کیون پیٹرسن اور اینڈریو سٹراس کو بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ کر دیا۔

رانا نوید الحسن نے پال کولنگوڈ کو آؤٹ کر کےانگلینڈ کی پانچویں وکٹ گرا دی۔ عبد الرزاق انگلینڈ کی تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بیس اوررز کا یہ میچ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز سے پہلے کھیلا جا رہا ہے جیسے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ سیریز سے پہلے کھیلا گیا تھا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ڈیرن اور آل راؤنڈر رکی کلارک واپس آئے ہیں جبکہ دو نئے چہروں سٹارٹ بورڈ اور مائیکل یارڈی کو موقع دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس (کپتان)، این بیل، کلارک، کولنگ وڈ، کک، ڈارلیمپل، ڈیرن، ہرمیسن، جوکی، لوئس، ساجد محمود، پیٹرسن، ریڈ، ٹریسکوتھک اور یارڈی۔

پاکستان ٹیم:

انضمام الحق (کپتان)، یونس خان، محمد یوسف، شیعب ملک، محمد حفیظ، شاہد یوسف، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، عمران فرحت، شعیب اختر، رانا نوید، راؤ افتخار، محمد آصف، عمر گل اور دانش کنیریا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد