انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہیڈنگلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک سو سڑسٹھ رن سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن تین سو تئیس رن کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 155 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یونس خان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انگلش بالروں کی نپی تلی بالنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ یونس خان پاکستان کی دوسری اننگز کے ٹاپ سکورر رہے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی انضمام الحق تھے جو پنیسر کی گیند پر سٹمپ ہوئے۔ لنچ کے بعد پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عمر گل اور شاہد نذیر ساجد محمود کی گیند پر کیچ ہوئے، محمد سمیع رن آوٹ ہوئے جبکہ یونس خان پنیسر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ پہلے سیشن میں کامران اکمل اور فیصل اقبال کو ساجد محمود نے آؤٹ کیا، محمد یوسف آٹھ رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، توفیق عمر مونٹی پنیسر کا شکار بنے جبکہ سلمان بٹ ہوگارڈ کی گیند پر سلپ میں کیچ ہوئے۔ چوتھے دن آخری سیشن میں انگلینڈ کو 345 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کو ایک اوور کھیلنے کا موقع ملا تھا جس میں کوئی رن نہیں بنا تھا۔ ادھر انگلینڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ ہیڈنگلے ٹیسٹ کے آخری روز پچ پر ناہموار باؤنس ان کی ٹیم کی مدد کرے گا۔ چوتھے دن پچ پر کچھ ناہموار باؤنس دیکھنے میں آیا تھا۔ انگلش کپتان اینڈریو سٹراؤس کا کہنا ہے کہ کل نئی اور پرانی دونوں طرح کی گیندوں نے اِس پچ پر بیٹسمینوں کے لئے خاصی مشکلات پیدا کی تھیں اور آج اس کی حالت مزید خراب ہوگی جس کا فائدہ انگلش بالروں کو مل سکتا ہے۔ انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ فاسٹ باؤلرز آج کے کھیل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ’ اگر دانش کنیریا کو اس پچ میں ٹرن مل سکتا ہے تو مونٹی پنیسر بھی تین سے چار وکٹیں لے سکتے ہیں‘۔
پاکستان کی ٹیم : انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف، سلمان بٹ، فیصل اقبال، کامران اکمل، توفیق عمر، شاہد نذیر، محمد سمیع، عمر گل، دانش کنیریا۔ انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک، الیسٹر کک، کیون پیٹرسن، این بیل، پال کالنگ وڈ، کرس ریڈ، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ، مونٹی پنیسر، ساجد محمود۔ |
اسی بارے میں پاکستان کی انگلینڈ پر برتری06 August, 2006 | کھیل ہیڈنگلے:پاکستانی بیٹسمین جم گئے05 August, 2006 | کھیل ہیڈنگلے: پاکستان کی چھٹی کامیابی04 August, 2006 | کھیل ہیڈنگلے: ’ اطمینان سے کھیلنا ہوگا‘04 August, 2006 | کھیل ’اوپننگ میں تجربات بند کریں‘02 August, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل آصف کے اوول میں کھیلنے کا امکان31 July, 2006 | کھیل ڈرا ہونے میں سٹراس کا ہاتھ بھی تھا18 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||