ڈرا ہونے میں سٹراس کا ہاتھ بھی تھا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلستان کے دورے میں پاکستان نے پہلا کرکٹ ٹیسٹ ڈرا کرلیا ہے۔ اس میچ کو برابر کرنے میں پاکستان کے بیٹسمین محمد یوسف کی ڈبل سنچری کا بہت بڑا رول تو ہے کہ ان کی اور انضمام الحق کی بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان فالو آن سے بچ گیا لیکن میچ کےاس نتیجے میں انگلینڈ کے کپتان اینڈریو سٹراس کا بھی اتنا ہی عمل دخل ہے۔ انہون نے سنچری تو بنائی لیکن جہان تک کپتانی کا تعلق ہے وہان وہ مات کھا گئے۔ پہلی اننگز میں تراسی رن کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری باری لیتے ہوئے جب ڈکلیریشن کا وقت آیا تو وہ یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ پاکستان کو کس وقت دوسری باری دی جائے۔ چونکہ وہ ایک ہی ٹیسٹ کے لیئے کپتان بنائے گئے تھے اس لیئے وہ کسی قسم کا چانس لینا نہیں چاہتے تھے اور یقینی طور پر یہی وجہ تھی کے وہ ڈکلیریشن کی ٹائمنگ کا صحیح تعین نہین کرسکے۔ چوتھے دن کے کھیل کے خاتمے پر انگلینڈ کو 341 رن کی برتری حاصل تھی اور اگر وہ اسی سکور پر آخری دن کے کھیل میں پاکستان کو بیٹنگ کروا کر ٹارگٹ حاصل کرنے کی دعوت دیتے تو یہ ممکن تھا کہ میچ کا نتیجہ انگلینڈ کے حق میں ہو سکتا تھا۔ لیکن آخری دن آدھے گھنٹے مزید بیٹنگ کرکے اسٹراس نے یہ موقع گنوا دیا۔ اگر کھیل شروع ہوتے ہی پاکستان بیٹنگ کرتا تو ممکن تھا کہ انگلینڈ کے بالر پاکستان کے بیٹسمینوں پر زیادہ دباؤ ڈال سکتے اور میچ کو فیصلہ کن بنا سکتے۔ جب پاکستان کے دونوں اوپننگ کھلاڑی سلمان بٹ اور عمران فرحت آؤٹ ہو گئے تو ظاہر ہے کہ یہ تشویش ضرور ہوئی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پاکستان اپنے روایتی انداز میں بیٹنگ کی کولیپس میں پھنس جائے لیکن جس اعتماد سے انضمام اور فیصل اقبال اور پھر محمد یوسف نے بالروں کا مقابلہ کیا اور پر اعتماد طریقے سے میچ کو برابر کرنے میں کامیاب ہوئے وہ قابلِ ستائش ہے۔ یہ تو تھا انگلینڈ کے کپتان اسٹراس اور پاکستان کے کھلاڑیون کا امتحان پہلے ٹیسٹ کے خاتمے پر۔ دوسرے ٹیسٹ میں اینڈریو فلنٹاف کپتان کی حیثیت سے واپس آئیں گے اور پاکستان کے یونس خان بھی فٹ ہوں گے اور مقابلہ سخت ہوگا۔ | اسی بارے میں یوسف ایک سو پچاسی، سات آؤٹ15 July, 2006 | کھیل یوسف کی سینچری، انضمام الحق آؤٹ 15 July, 2006 | کھیل لارڈز: پاکستان 66 رنز پر تین آؤٹ14 July, 2006 | کھیل لارڈز:کولنگوڈ اور کوک کی سینچریاں13 July, 2006 | کھیل آصف کی شرکت کا امکان معدوم12 July, 2006 | کھیل رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے15 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||