BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 July, 2006, 09:43 GMT 14:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لارڈز:کولنگوڈ اور کوک کی سینچریاں
 مارکس ٹریسکوتھک
انگلینڈ کے اوپنروں نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز کرکٹ گراونڈ پر کھلیے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن تین سو نو رنز بنائے اور اس کے صرف تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ایلسٹر کوک اور پال کولنگوڈ نے دو سو بیس رنز کی شاندار شراکت بنا کر انگلینڈ کی پوزیشن بہتر بنا دی ہے۔ انگلینڈ کی تین وکٹیں اٹھاسی کے سکور پر گر چکی تھی ۔

میچ کے پہلے سیشن میں پاکستان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ آخری دونوں سیشن میں وہ کوئی مزید وکٹ حاصل نہ کر سکا۔

پاول کولنگوڈ اور ایلسٹر کوک نے سینچریاں مکمل کرکے ناٹ آؤٹ ہیں۔

پاکستان کی غیر معیاری فلیڈنگ کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم کھیل میں واپس آنے میں کامیاب ہو گئی۔ پاکستان نے کم از کم چار یقینی کیچ ڈراپ کیے ۔عمران فرحت نے دو اور کامران اکمل اور دانش ایک ایک کیچ ڈراپ کیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اس کے ابتدائی کھلاڑیوں نے ٹیم کو عمدہ آغاز مہیا کیا۔ انگلینڈ کی پہلی اور دوسری وکٹ ساٹھ کے سکور پر گری جبکہ تیسری وکٹ اٹھاسی کے سکور پر گری جبکہ کیون پیٹرسن کو عبد الرزاق نے آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد سمیع اور عمر گل سے بولنگ کا آغاز کروایا۔ عمر گل نے نسبتاً بہتر بولنگ کی اور پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ محمد سمیع زیادہ موثر بولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ آل رونڈر عبد الرزاق سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے دن میں گرنے والے تین وکٹوں میں سے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے نائب کپتان یونس خان، آل رونڈر شعیب ملک، اور محمد آصف زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ پاکستان نے فیصل اقبال، شاہد آفریدی اور عمر گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

مائیکل وان کی غیر موجودگی میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی اینڈریو سٹراس کر رہے ہیں۔ وان کے گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے اور اینڈریو فلنٹاف بھی ٹخنے کی تکلیف کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان کی ٹیم
انضمام الحق (کپتان)،عمران فرحت، سلمان بٹ، فیصل اقبال، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، محمد سمیع، دانش کنیریااور عمر گل۔

انگلینڈ کی ٹیم
اینڈریو سٹراوس (کپتان)، مائیکل ٹریسکوتھک، ایلسٹر کک، کیون پیٹرسن، آئن بیل، پال کولنگوڈ، گیرئنٹ جونز (وکٹ کیپر) لیئم پلنکٹ، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر۔
امپائر سٹیو بکنر، ایس ٹوفل

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد