BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 July, 2006, 14:51 GMT 19:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آصف کی شرکت کا امکان معدوم
محمد آصف
محمد آصف کی چوٹ میں بہتری آئی ہے
جمعرات کو شروع ہونے والے پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بالر محمد آصف کی شرکت کے امکانات معدوم ہوتے نظر آرہے ہیں۔

تئیس سالہ محمد آصف کی کہنی میں انگلینڈ اے کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی اور انہیں انجکشن لگائےگئے تھے تاہم اس سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔

آصف کے علاوہ شعیب ملک بھی شاید کہنی کی ہی چوٹ کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ ہو سکیں۔ تاہم زخمی فاسٹ بالر محمد سمیع اور وکٹ کیپر کامران اکمل اپنی چوٹوں سے صحت یابی کے بعد فٹنس ٹیسٹ پاس کر چکے ہیں۔

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیئے سٹار فاسٹ بالر شعیب اختر اور میڈیم پیسر رانا نوید الحسن کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

پاکستان کو اپنے بالنگ اٹیک میں تیز بالروں کے علاوہ سپنر دانش کنیریا کی خدمات بھی حاصل ہیں جن کا کہنا ہے کہ’میں نے لارڈز میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیئے برسوں انتظار کیا ہے اور اب وہ لمحہ آنے والا ہے اور یہی موقع ہے کہ میں اس تاریخی میدان میں تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کروں‘۔

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن کی کارکردگی پر دانش کنیریا کا کہنا تھا کہ’ میں نے دیکھا ہے کہ تمام برطانوی بلے بازوں میں انہوں نے ہی مرلی دھرن کو سب سے بہتر انداز میں کھیلا اور وہ ایک خطرناک کھلاڑی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ میری بالنگ پر اٹیک کریں گے اور یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد