نوید دورۂ انگلینڈ میں’ کھیلیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ٹیم کے ان فٹ میڈیم فاسٹ بالر رانا نوید الحسن کے انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے معالج نے انہیں ہلکی ورزش کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر عباس زیدی کے مطابق برطانوی کاؤنٹی سیسکس کے ڈاکٹرگلمور نے بدھ کو رانا نوید الحسن کا ایک بار پھر تفصیلی معائنہ کیا اور ان کا دوبارہ ایم آر آئی سکین کروایا ہے اور اس کی رپورٹ کے مطابق’گروئن‘ کی تکلیف میں مبتلا فاسٹ بالر کے آپریشن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ڈاکٹر نے انہیں دس سے پندرہ دن تک دوڑ لگانے کے بعد بالنگ کروانے کی اجازت دے دی ہے۔ عباس زیدی نے کہا کہ ٹیم میں سولہویں کھلاڑی کے انتخاب کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ یاد رہے کہ رانا نوید الحسن سیسکس کاؤنٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے مئی کے پہلے ہفتے میں گروئن انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اسی وجہ سے وہ دورۂ انگلینڈ کے لیئے لگائے گئے کیمپ میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے۔ رانا نوید کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن نے باہر بھیجنے کی سفارش کی تھی اور انہیں سیسکس کے گروئن انجری کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر گلمور کے پاس معائنہ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ ڈاکٹر گلمور کی اس تازہ تشخیص کے بعد رانا نوید کے 27 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے انگلینڈ اور پاکستان کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے امکان کافی روشن ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کے ایک اور ان فٹ فاسٹ بالر شعیب اختر بھی آج کل پاکستان ہی میں فٹنس کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ابھی واضح نہیں کہ وہ کب تک اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے مطابق شعیب اختر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز تک ہی فٹ ہو سکیں گے۔ | اسی بارے میں بولنگ کمزور نہیں ہے، انضمام23 June, 2006 | کھیل ’جلد بازی نہیں کروں گا‘21 June, 2006 | کھیل مشتاق احمد کی واپسی کا امکان 16 June, 2006 | کھیل رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے15 June, 2006 | کھیل ’انگلینڈ سیریز سخت ہو گی‘14 June, 2006 | کھیل دورۂ انگلینڈ، تربیتی کیمپ شروع12 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||