رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر رانا نوید الحسن بھی ان فٹ ہو گئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے انگلینڈ روانہ کیا جا رہا ہے۔ کچھ روز پہلے رانا نوید سیسکس کاؤنٹی کی جانب سےمڈل سیکس کاؤنٹی کے خلاف کھیلتے ہوئے گروئن کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔ سیکسس میں رانا نوید نے معائنہ کروایا علاج شروع ہوا تھا لیکن کیمپ کی وجہ سے انہیں پاکستان آنا پڑا لیکن وہ یہاں تکلیف کے سبب تربیت نہ کر سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن نے ان کے تمام ٹیسٹ کروائے لیکن کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے لہٰذا رانا نوید کی رپورٹس پھرسیکسس بھیجی گئیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر عباس زیدی کے مطابق سیسکس کے میڈیکل ماہرین نے ان کی رپورٹس کا جائزہ لے لیا ہے اور اب رانا نوید سنیچر کو سیسکس، انگلینڈ بھجوایا جا رہا جہاں پیر کو ڈاکٹر ان کا علاج شروع کریں گے۔ عباس زیدی نے کہا کہ شعیب اختر کے ان فٹ ہونے کے بعد رانا نوید کا ان فٹ ہونا پاکستان کی ٹیم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروئن کی تکلیف کو بہتر ہوتے ہوتے چھ ہفتے تو لگ جاتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف کے مطابق رانا نوید کا ٹیم کے ساتھ جانے کا امکان کافی کم ہے اور سلیکشن کمیٹی جلد ٹیم مینجمنٹ کے مشورے کے بعد متبادل بالر کا اعلان کر دے گی۔ دوسری جانب ریزرو فاسٹ بالرز سمیع اللہ نیازی اور راؤ افتخار نے کیمپ میں تربیت شروع کر دی ہے۔ زیادہ امکان ہے کہ بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے دراز قد فاسٹ بالر سمیع اللہ نیازی ٹیم میں جگہ حاصل کر لیں۔ | اسی بارے میں رانا نوید الحسن، خاموش ہیرو10 November, 2005 | کھیل تندولکر نے کھویا، رانا نوید نے پایا 19 April, 2005 | کھیل رانا نویدالحسن کاؤنٹی کھیلیں گے14 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||