پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ شروع کرنے سے پہلے ایک پریکٹس میچ میں سکاٹ لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد یوسف نے شاندار 83 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے عبدالرزاق کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے۔ عبدالرزاق انچاس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے ریان واٹسن نے 80 اور میکالم نے 68 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شعیب ملک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمر گل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کے ابتدائی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 93 کے سکور پر 5 پاکستان کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ تاہم محمد یوسف اور عبدالرزاق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ ہدف 43.5 اووروں میں حاصل کر لیا۔ سکاٹ لینڈ کی طرف سے ہوف مین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ | اسی بارے میں بولنگ کمزور نہیں ہے، انضمام23 June, 2006 | کھیل ’رھوڈز کی کوچنگ سے فائدہ ہوا‘22 June, 2006 | کھیل ’جلد بازی نہیں کروں گا‘21 June, 2006 | کھیل وڈیو کیمروں کا استعمال27 June, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||