BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وڈیو کیمروں کا استعمال

شبیر احمد
شبیر احمد پر بالنگ ایکشن مشکوک ہونے کی وجہ سے ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال مشکوک بالنگ ایکشن کے حامل بالرز پر کڑی نظر رکھنے کے لیئے میدان میں وڈیو کیمروں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ اس سال ڈومیسٹک سیزن میں وڈیو کیمروں کا استعمال کیا جائے گا جن کی مدد سے وکٹ، امپائرز اور سب سے اہم مشکوک بولنگ ایکشن کے حامل بالرز پر نظر رکھی جائے گی۔

اس کیمرے کا کنٹرول میچ ریفری کے پاس رہے گا۔

شہریارخان کے مطابق وڈیو کیمرے کا خیال سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے انہیں پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں پچپن ایسے بالرز سامنے آئے تھے جن کے بالنگ ایکشن میں نقص تھا۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لیئے اس مرتبہ خاص توجہ دی گئی ہے اور بائیومکینک طریقے سے ان بالرز کے ایکشن میں موجود نقائص کو دور کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ضمن میں مدثر نذر کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو ان بالرز کے ایکشن کا جائزہ لے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بالنگ ایکشن کی خامی دور نہ ہونے کے نتیجے میں جب یہ بالرز انٹرنیشنل کرکٹ میں آتے ہیں تو انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان کے شعیب اختر، شبیراحمد، شعیب ملک اور محمد حفیظ مشکوک بالنگ ایکشن کی زد میں آچکے ہیں ان میں سے شبیراحمد کو اسوقت ایک سالہ پابندی کا سامنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد