BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 June, 2006, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’رھوڈز کی کوچنگ سے فائدہ ہوا‘

جونٹی
’جونٹی نےجو بنیادی باتیں بتائیں یقیناً ان کا فائدہ ہوگا‘
پاکستانی کرکٹرز کو جنوبی افریقہ کے عالمی شہرت یافتہ فیلڈر جونٹی رھوڈز سے کتنا سیکھنے کا موقع ملا اس کا اندازہ تو آنے والے میچوں میں ہو سکے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ خود جونٹی رھوڈز شاہد آفریدی اور یونس خان کی فیلڈنگ صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔

جونٹی رھوڈز کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ کا معیار بلند کرنے کے لیئے حاصل کی تھیں۔گو کہ وہ محض دو ہفتے کے لیئے یہاں آئے تھے لیکن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دونوں مستعد فیلڈرز یونس خان اور شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں جونٹی رھوڈز کے ساتھ فیلڈنگ سیشن میں بہت مزا آیا اور انہیں خوشی اس بات کی بھی ہے کہ جونٹی رھوڈز نے بھی ان کی تعریف کی۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی دن جونٹی کو مذاقاً یہ بات کہہ دی تھی کہ وہ انہیں بہت ’ٹف ٹائم‘ دیں گے۔ پہلے سیشن کے بعد ان کے لیئے یہ بات باعثِ اطمینان تھی کہ جونٹی نے ان کی فیلڈنگ کو سراہا۔

شاہد آفریدی کو پاکستان کے پھرتیلے فیلڈروں میں شمار کیا جاتا ہے

یونس خان کے خیال میں جونٹی جیسے فیلڈنگ میں مہارت رکھنے والے کرکٹرز کا پاکستان آنا یہاں کی کرکٹ کے لیئے ضروری ہے کیونکہ اس سے نہ صرف بنیادی غلطیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کسی ماہر کی موجودگی میں تیکنیک تربیت کی مشق سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

یونس خان کی طرح فیلڈ میں ہمہ وقت متحرک اور مستعد شاہد آفریدی بھی جونٹی کی موجودگی سے بہت لطف اندوز ہوئے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دن انہوں نے جونٹی سے کہا کہ ’وہ انہیں چار پانچ دن میں اپنے جیسا نہیں بنا سکتے اس لیئے وہ انہیں شاہد آفریدی ہی رہنے دیں تاہم سچی بات یہ ہے کہ ان کے ساتھ فیلڈنگ سیشن میں مزا آیا۔وہ اپنے دور کے ورلڈ کلاس فیلڈر تھے‘۔

آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جونٹی سے کہہ دیا تھا کہ وہ خاص طور پر ان پر نظر رکھیں اور یہ بتائیں کہ وہ کیا صحیح کررہے ہیں اور کیا غلطیاں کررہے ہیں کیونکہ فیلڈنگ ایک ایسی چیز ہے جسے بہتر کرنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ ان کا ماننا تھا کہ جونٹی نے انہیں جو بنیادی باتیں بتائی ہیں یقیناً ان کا فائدہ ہوگا۔

شاہد آفریدی کے خیال میں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو اگر فیلڈنگ بہتر کرنی ہے تو اس کے لئے جونٹی رھوڈز کے ساتھ کافی وقت گزارنا ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد