BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جونٹی رہوڈز فیلڈنگ کوچ مقرر
جونٹی روڈز
جونٹی روڈز اپنے وقت کے سب سے بہترین فیلڈر مانے جاتے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےجنوبی افریقہ کےمشہور زمانہ فیلڈر جونٹی رہوڈز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سپیشلسٹ فیلڈنگ کوچ مقرر کرنے کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ جونٹی روہوڈز پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے دو ہفتے پہلے پاکستان کی ٹیم کی تربیت کریں گے۔

جونٹی روہوڈز 2003 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے پہلے دنیا کے بہترین فیلڈر مانے جاتے تھے ۔جونٹی روہوڈز نے باون ٹیسٹ اور دو سو پینتالیس ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔

جونٹی روہوڈز نے اپنے میچوں کی اکثریت اس وقت کھیلی جب پاکستانی ٹیم کے موجودہ کوچ باب وولمر جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ تھے۔

پاکستان کی ٹیم کے ساتھ دو کوچ پہلے ہی کام کر رہے ہیں ۔ باب وولمر ٹیم کوچ ہیں جبکہ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو بولنگ کوچ بنایا گیا تھا۔

پاکستان کے کرکٹ کے سربراہ شہریار نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ دو ہفتوں میں جونٹی روہوڈز ٹیم کی فیلڈنگ میں کوئی بہت بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوں گے لیکن ان کو یقین ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو بہت فاہدہ پہنچے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد